ٹوکیو / اوكيناوا:جاپان میں امریکی فوج کی موجودگی ایک بار پھر شدید تنازع کی زد میں آ گئی ہے۔ ٹوکیو میں واقع امریکی سفارتخانے نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ جاپانی شہری کی ہلاکت کے واقعے کے بعد ایک امریکی فوجی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس ہولناک واقعے نے دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی معاہدوں اور فوجیوں کے طرزِ عمل پر نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اوكيناوا (Okinawa) کے علاقے ناها (Naha) کے ایک ہوٹل میں 39 سالہ جاپانی خاتون آنا یاگی (Anna Yagi) کو ڈکیتی کے دوران قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس گھناؤنے جرم کے الزام میں 20 سالہ امریکی میرین ڈیون جیکب بالارڈ (Devin Jacob Ballard) کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال مزید تفصیلات یا محرکات ظاہر نہیں کیے گئے۔ جاپانی عوامی حلقوں اور مقامی میڈیا کی جانب سے اس واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ٹوکیو، امریکی میرین نے جاپانی خاتون شہری کو لوٹ کر ق ت ل کردیا، موقع پر گرفتار

