Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی پہلی الیکٹرک وہیکل ’ایگزوبوٹ‘ متعارف کرا دی

      امریکا اور چین میں نیویارک مذاکرات کامیاب، تجارتی جنگ میں کمی اور اے آئی سیکیورٹی میکانزم پر اتفاق

      ”میٹا“کو بڑا دھچکا: فیس بک اور انسٹاگرام اچانک بند، ہزاروں صارفین متاثر

      سائنسدانوں نے بلیک ہولز سے متعلق بڑا اور قدیم سائنسی اسرار حل کر لیا

      واٹس ایپ کا زبردست تحفہ: اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ’وائس ٹو ٹیکسٹ‘ نیا فیچر

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی پہلی الیکٹرک وہیکل ’ایگزوبوٹ‘ متعارف کرا دی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    جدہ :سعودی ولی عہد و وزیرِاعظم اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی نیشنل آٹوموٹیو کمپنی ’سیر‘ کی پہلی الیکٹرک وہیکل ’ایگزوبوٹ‘ متعارف کرائی ہے۔
    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس موقع پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ’سیر کمپنی کی پہلی الیکٹرک وہیکل کی لانچنگ مملکت میں پائیدار اور ترقی یافتہ صنعتی نظام کی تشکیل اور استحکام کے سفر میں اہم قدم ہے۔‘
    انہوں نے مزید کہا کہ ’مملکت میں سرمایہ کاری کے فروغ، قومی صلاحیتوں کو با اختیار بنانے اور نجی شعبے کے کردار کو مضبوط بناتے ہوئے آٹوموبائل انڈسٹری کو اقتصادی ترقی کے ایک بنیادی ستون کے طور پر فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ سعودی عرب اس شعبے میں علاقائی اور عالمی سطح پر ایک نمایاں مرکز بن سکے۔‘

    🇸🇦⚡ Ceer EXOBOT : la première voiture électrique saoudienne dévoilée

    📍 Le prince héritier Mohammed ben Salmane a lancé lundi 21 septembre EXOBOT, les premiers véhicules électriques de Ceer, la marque automobile nationale saoudienne.

    🚗 Deux modèles flagship :
    Berline EXOBOT… pic.twitter.com/1yJdVoo5Y7

    — BREF_INFOS (@BREF_ACTUALITES) September 21, 2026


    خیال رہے سیر کمپنی کی تیار کردہ ایگزوبوٹ سیڈان اور ایس یو وی (فورویل) دونوں اقسام میں تیار کی گئی پہلی پروڈکشن ہے۔
    کمپنی آئندہ پانچ برسوں میں مجموعی طورپر سات ماڈلز مرحلہ وار لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ان میں درمیانے اور چھوٹے سائز کی گاڑیوں کے علاوہ مختلف ڈرائیو سسٹمز شامل ہوں گے۔
    کمپنی کنگ عبداللہ اکنامک سٹی کے تحت کنگ سلمان آٹوموٹیو انڈسٹری کمپلیکس میں قائم ہے۔ یہ مرکز مشرق وسطیٰ کی سطح پر اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اور دنیا کے جدید ترین آٹوموبائل مینوفیکچرنگ مراکز میں شمار ہوگا۔
    نئی لانچ کی جانے والی گاڑی ’ایگزوبوٹ‘ کا ڈیزائن انتہائی منفرد ہے۔ اس کی ڈیزائننگ اور انجینیئرنگ مقامی سطح پر کی گئی ہے جبکہ ان کی تیاری میں عالمی معیار کی تمام خصوصیات وسہولتوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
    توقع ہے سال 2034 تک ’سیر‘ سعودی عرب کی جی ڈی پی میں 30 ارب سعودی ریال سے زیادہ کا حصہ ڈالے گی جبکہ تجارتی توازن میں تقریباً 80 ارب ریال کی گروتھ ہو گی۔

    Related Posts

    جاپان میں شدید طوفان ’ڈوزوان‘ کا قہر:4 ہلاک 22زخمی 300 سے زائد پروازیں منسوخ، 16 لاکھ افراد کو نقل مکانی کی ہدایت،

    غداری ، بدعنوانی پر دو چینی جنرلز ملازمت سے فارغ،مزید کارروائی کیلئے ملٹری پراسیکیوٹرز کے حوالے

    جماعت اسلامی کا ٹرین لانگ مارچ ملتان پہنچ گیا، کیا حافظ نعیم الرحمان اسلام آباد پہنچیں گے؟

    مقبول خبریں

    جاپان میں شدید طوفان ’ڈوزوان‘ کا قہر:4 ہلاک 22زخمی 300 سے زائد پروازیں منسوخ، 16 لاکھ افراد کو نقل مکانی کی ہدایت،

    غداری ، بدعنوانی پر دو چینی جنرلز ملازمت سے فارغ،مزید کارروائی کیلئے ملٹری پراسیکیوٹرز کے حوالے

    جماعت اسلامی کا ٹرین لانگ مارچ ملتان پہنچ گیا، کیا حافظ نعیم الرحمان اسلام آباد پہنچیں گے؟

    محسن نقوی کی تہران میں اہم ملاقاتیں، پاک ایران سرحد 24 گھنٹے کھلی رہے گی، باہمی اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور

    نیتن یاہو کی ٹرمپ اور ایلون مسک سے ملاقات منسوخ، وجہ کیا بنی !

    بلاگ

    وزیراعلیٰ لاپتہ، احتجاج کی کال اور مہنگائی کے سائے

    تیل بحران اور سعودی عرب: جغرافیائی و مالی چیلنجز اور ریاض کی ممکنہ حکمتِ عملی

    اور… اب شکوہ و شکایت کیسی!؟

    ایک ننھا سا سیلوٹ اور ہزاروں سوال

    انقلابِ ایران کے بعد اسرائیل مضبوط کیوں ہوا؟ وہ تلخ سچ جو کوئی نہیں بتاتا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.