Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی پہلی الیکٹرک وہیکل ’ایگزوبوٹ‘ متعارف کرا دی

      امریکا اور چین میں نیویارک مذاکرات کامیاب، تجارتی جنگ میں کمی اور اے آئی سیکیورٹی میکانزم پر اتفاق

      ”میٹا“کو بڑا دھچکا: فیس بک اور انسٹاگرام اچانک بند، ہزاروں صارفین متاثر

      سائنسدانوں نے بلیک ہولز سے متعلق بڑا اور قدیم سائنسی اسرار حل کر لیا

      واٹس ایپ کا زبردست تحفہ: اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ’وائس ٹو ٹیکسٹ‘ نیا فیچر

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    جاپان میں شدید طوفان ’ڈوزوان‘ کا قہر:4 ہلاک 22زخمی 300 سے زائد پروازیں منسوخ، 16 لاکھ افراد کو نقل مکانی کی ہدایت،

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ٹوکیو:جاپان میں طاقتور سمندری طوفان ’ڈوزوان‘ (Dozwan) نے تباہی مچانا شروع کر دی ہے، طوفان کی زد میں آکر مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک جبکہ 22 زخمی ہوئے ہیں دارالحکومت ٹوکیو سمیت کئی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ طوفان کے خطرے کے پیش نظر پیر کے روز 300 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ دارالحکومت اور اس سے ملحقہ علاقوں میں 16 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
    رپورٹس کے مطابق جب طوفان ٹوکیو کے قریب کاتسورا شہر سے گزرا تو اس دوران ہوا کی رفتار 144 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جس سے نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ شدید طوفان کے باعث جاپان ایئرلائنز نے 135 اور آل نیپان ایئرویز نے 140 پروازیں منسوخ کی ہیں، جبکہ ٹوکیو کے اطراف میں 9 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہو چکے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل تک ہونے والی بارش ستمبر کی اوسط ماہانہ بارش سے بھی تجاوز کر سکتی ہے، جس سے طوفانی سیلاب اور ریکارڈ توڑ بارش کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
    طوفان کے شدید اثرات کھیلوں اور تفریحی تقریبات پر بھی پڑے ہیں ایشین گیمز کے متعدد مقابلے ملتوی کردئیے گئے وسطی جاپان کے آئچی خطے میں جاری ایشیائی کھیلوں کے دوران گھڑ سواری کا مقابلہ طوفان کی وجہ سے منگل تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ جبکہ دنیا کے سب سے بڑے ویڈیو گیم ٹریڈ فیئرز میں سے ایک ’ٹوکیو گیم شو‘ کو حفاظتی وجوہات کی بنا پر وقت سے پہلے بند کرنا پڑا، جبکہ چیبا میں آؤٹ ڈور میوزک فیسٹیول اور اہم بیس بال میچ بھی رد کر دیے گئے۔
    اسی طرح اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہونے والی جاپانی وزیراعظم سانے تکائیچی کی پرواز بھی طوفان کی وجہ سے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔
    ٹوکیو کے علاوہ چیبا، کاناگاوا اور شیزوؤکا کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈ کا انتباہ جاری کیا گیا ہے، جبکہ کاماکورا شہر کی سڑکیں زیر آب آ جانے کی وجہ سے ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں۔ انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

    Related Posts

    کڑی سوشل میڈیا اسکریننگ، امریکا کا ویزا لینا ہوا اب اور مشکل

    پشاور، صوبائی وزیرپبلک ہیلتھ فضل شکورکے اغوا کی ایف آئی آر درج

    پختون روایات کا پاس نہ رکھنے والوں کی زبان اور حرکتیں جنگلیوں جیسی ہیں: عظمیٰ بخاری کاKPK حکومتی ترجمان کے ذومعنی بیان پر شدید ردعمل

    مقبول خبریں

    کڑی سوشل میڈیا اسکریننگ، امریکا کا ویزا لینا ہوا اب اور مشکل

    پشاور، صوبائی وزیرپبلک ہیلتھ فضل شکورکے اغوا کی ایف آئی آر درج

    پختون روایات کا پاس نہ رکھنے والوں کی زبان اور حرکتیں جنگلیوں جیسی ہیں: عظمیٰ بخاری کاKPK حکومتی ترجمان کے ذومعنی بیان پر شدید ردعمل

    بلیو پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے کس ملک کے ویزے کی شرط ختم؟

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری معاہدہ

    بلاگ

    وزیراعلیٰ لاپتہ، احتجاج کی کال اور مہنگائی کے سائے

    تیل بحران اور سعودی عرب: جغرافیائی و مالی چیلنجز اور ریاض کی ممکنہ حکمتِ عملی

    اور… اب شکوہ و شکایت کیسی!؟

    ایک ننھا سا سیلوٹ اور ہزاروں سوال

    انقلابِ ایران کے بعد اسرائیل مضبوط کیوں ہوا؟ وہ تلخ سچ جو کوئی نہیں بتاتا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.