سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
پولیس نے کرایہ دار خاتون اور 10 سالہ بچے سے بد اخلاقی کے واقعات میں ملوث مالک مکان سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سمبڑیال کے علاقے بلو چک میں مالک مکان فاروق نے اپنے گھر میں کرایہ پر رہنے والی خاتون (ت) کو اس کے خاوند کی عدم موجودگی میں بد اخلاقی کا نشانہ بنایا۔ دوسرے واقعے میں راجن پور کے رہائشی سمیر نے عثمان کے 10 سالہ بیٹے احمد کو حویلی لے جا کر بد اخلاقی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر کے نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔


