خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)

پہلا سالانہ ملک حسین فاروق بگھور میموریل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 23 ستمبر 2026 سے آدھی کوٹ میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جبکہ مختلف علاقوں سے کرکٹ ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔
منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گی اور مقابلوں کے دوران دلچسپ اور سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ انتظامیہ ٹورنامنٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کی پہلی انعامی رقم 50 ہزار روپے، دوسری انعامی رقم 25 ہزار روپے جبکہ انرجی فیس کے طور پر 4 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزرز شان بگھور، ملک ثناء اللہ بگھور اور طلعت عنیب بگھور ہیں، جبکہ انتظامی کمیٹی میں مقامی کرکٹ کلبز کے نمائندگان شامل ہیں۔
منتظمین نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام میچز میں مقررہ قوانین و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور کھلاڑیوں و شائقینِ کرکٹ کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کرکٹ سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو ٹورنامنٹ میں شرکت اور میچز سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دی ہے۔