لیاقت پور (سٹی رپورٹر)
ہونہارطالب علم محمد اظہر عتیق نے نویں جماعت میں 435نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔سکول انتظامیہ کی طرف سے انعام سے نوازا گیا۔تفصیل کے مطابق گورنمنٹ سیکنڈری سکول اللہ آباد کے ہونہار طالب علم اور معروف تاجر عتیق الرحمٰن بھٹی کے بیٹے و صحافی سیف الرحمٰن بھٹی کے بھتیجے محمد اظہر عتیق نے نویں جماعت کے امتحانات میں 435 نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔جس پر گورنمنٹ سیکنڈری سکول اللہ آباد میں پرنسپل رانا عرفان احمد کی طرف سے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران محمد اظہر عتیق کو انعامی کیش پرائز اور حوصلہ افزائی سے نوازا گیا۔
طالب علم محمد اظہر عتیق کی اس کامیابی پر اساتذہ کرام اہل خانہ عزیز و اقارب اور شہریوں کی طرف سے اسے مبارک باد پیش کی گئی۔
کیپشن ۔طالب علم محمد اظہر عتیق اپنے دادا رشید احمد کے ہمراہ پرنسپل رانا عرفان احمد اور کریم بخش سے انعام وصول کر رہے ہیں۔

