Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کاپی پیسٹ کرنے والوں کی شامت آ گئی! ’ایکس‘ نے کمائی کا نیا اور سخت نظام متعارف کرا دیا

      جرمنی کی خلائی میدان میں نئی تاریخ رقم

      زمین اور چاند کے درمیان ممکنہ تنازعات سے متعلق اہم انکشاف

      اسکول طلبہ کے لیے جنریٹو اے آئی ، چیٹ بوٹس کے استعمال پر پابندی، اسکرین ٹائم بھی محدود

      لندن دنیا کا پہلا شہر، اوبر کی روبو ٹیکسی سروس شروع

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وزیراعلیٰ مریم نواز سے ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدر کی ملاقات،پانی ، زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں مل کر چلنے پر اتفاق

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے گزشتہ روز (جنوبی، مرکزی اور وسطی ایشیا)، ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدرینگ منگ یانگ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نےا یشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدرینگ منگ یانگ کا خیر مقدم کیا۔ ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدر نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ اے ڈی بی کے نائب صدر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے عوامی خدمت کے ویژن اور سپیڈ کو سراہا۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/09/mns-v.mp4

    ملاقات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، زراعت، ٹیکنیکل ہنر، صحت اور تعلیم جیسے اہم شعبوں میں مل کر چلنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر کارڈیک ہسپتال، چلڈرن ہسپتال اور کینسر ہسپتال پرایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کی معاونت کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ”پنجاب ایگری فوڈ انویسٹمنٹ فورم“ کے انعقاد پراے ڈی پی سے اظہار تشکرکیا۔ ملاقات میں نرسنگ تعلیم، سکولوں میں سٹیم لیبز کے قیام اورکسانوں کو زرعی مشینری کے لیے تین رعایتی قرضوں کے معاہدوں پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں تمام پراجیکٹس تیزی سے تکمیل کی راہ پر گامزن ہیں۔ اگلے سال تک اے ڈی پی کی معاونت سے مزید2 ہزار الیکٹرو بسیں سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں گی۔ہیلتھ پراجیکٹس ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، عوام کی سہولت کے لئے جلد مکمل کریں گے۔ زراعت کی بہتری اور معاشی ترقی کے منصوبے پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن پلان کو گیم چینجر قرار دیا۔
    وزیرعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ تیل کے بیجوں، دالوں اور پھلوں کی کاشت بڑھانے، زرعی فنانس اور کولڈ چینز بہتر کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔ اے ڈی بی کے ساتھ پاکستان کی مضبوط اور طویل مدتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ پنجاب پاکستان کی فوڈ باسکٹ، بڑھتی ہوئی ورک فورس کے ساتھ صنعتی ترقی کا ہب ہے۔ پنجاب حکومت وسیع اصلاحاتی ایجنڈا، مضبوط حکمرانی، بہتر سروس کی فراہمی، اقتصادی بحالی اور ترقی پر مرکوز ہے۔ PIVOTکے تحت صوبے میں ویلیو ایڈیشن، برآمدات، مہارتوں کی ترقی اور پرائیویٹ سیکٹر کی سرمایہ کاری کو بڑھارہے ہیں۔

    Related Posts

    صدر خان کے حجرے میں چونچی خیل قوم کا ایک اہم مشاورتی اجلاس

    سینئر صحافی ایس عبدالغفار قریشی کی طبیعت  بہتر گھر منتقل کر دیا گیا

    طالب علموں سے بد اخلاقی کرنے والے مدرس کی فرار ہونے کی کوشش کے دوران ٹانگ ٹوٹ گئی

    مقبول خبریں

    طالب علموں سے بد اخلاقی کرنے والے مدرس کی فرار ہونے کی کوشش کے دوران ٹانگ ٹوٹ گئی

    وزیراعلیٰ مریم نواز سے ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدر کی ملاقات،پانی ، زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں مل کر چلنے پر اتفاق

    پشاور، نرسنگ کالج کے طلبا پر پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد گرفتار

    سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے چہرے پر کپڑا، ہاتھوں پر ہتھکڑیاں، انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی، 20 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا

    مریم نواز کے بیان پر تنقید کرنے والے خود مودی کے درپردہ حمایتی ہیں، عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس

    بلاگ

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    جنگِ چونڈہ 1965

    "میں لجپالاں دے لڑ لگیاں، میرے توں غم پرے رہندے” — ایک دفتر، ایک روایت اور مثبت سوچ کی خوبصورت صبح

    دہشت گردی کے خونی پنجوں میں سسکتا دیربالا کا دلکش علاقہ دوبندو

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.