دیربالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
واڑی سلطان آباد میں صدر خان کے حجرے میں چونچی خیل قوم کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں علاقے کے مشران، عمائدین اور مختلف مقامات سے تعلق رکھنے والے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں قومی اتحاد، باہمی اتفاق، تنظیم کو مضبوط بنانے اور فلاحی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہئ خیال کیا گیا۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چونچی خیل قوم نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے، ایمبولینس سروس، کمیونٹی ٹریکٹر اور دیگر عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی یہ خدمت جاری رہے گی۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ان شاء اللہ بہت جلد چونچی خیل قوم کا ایک بڑا کنونشن منعقد کیا جائے گا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل اور قومی ترقی سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ اجلاس کے اختتام پر صدر خان نے تمام مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا، جبکہ میزبان صدر خان نے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ قوم کا اتحاد اور باہمی تعاون مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ برقرار رہے گا۔


