عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
کنری،،میرپورخاص ڈویژن میں ایک سالہ ڈپلومہ انفارمیشن ٹیکنالوجی پہلے سمسٹر کے امتحانات 09ستمبر2026 کومنعقد ہونگے،انتظامات مکمل کرلئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ گورنمنٹ آف سندھ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق میرپورخاص ڈویژن میں ٹیکنیکل ایجوکیشن ایک سالہ ڈپلومہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیشن جنوری تاجون 2026کے پہلے سمسٹرکے امتحانات 09ستمبر 2026بروزبدھ کومنعقد ہونگے اس ضمن میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں،کنری شہر میں قائم نجی سمارٹ ایراکمپیوٹر اکیڈ می کنری سے تعلق رکھنے والے 20طلباء وطالبات بھی امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں، سمارٹ ایراکمپیوٹر اکیڈ می کنری میں ہی امتحانی سنٹر قائم کیا گیا ہے اورآٹی ٹیچر پریم کو ایکسٹرنل مقررکیاگیا ہے انکی نگرانی میں طلباء وطالبات سے امتحان لیاجائیگا۔


