نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)
کراچی ایکسپو سینٹر میں یونیورسٹی آف لندن کے زیرِ اہتمام پروقار کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں 3 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کو قانون (LLB) کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ تقریب میں برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ پال بوٹینگ، چیف جسٹس سندھ، گورنر سندھ اور چیئرمین ایچ ای سی لا سمیت ملکی و بین الاقوامی شخصیات نے شرکت کی۔کانووکیشن میں نواب شاہ سے تعلق رکھنے والے ممتاز و سینئر صحافی ایاز ڈاہری کے فرزند صمد ایاز ڈاہری نے بھی یونیورسٹی آف لندن سے قانون کی ڈگری حاصل کی، جس پر اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب نے مسرت کا اظہار کیا۔اس موقع پر سینئر صحافی ایاز ڈاہری نے اپنے فرزند کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا یادگار دن ہے۔ انہیں امید ہے کہ صمد ایاز مستقبل میں ایک بااصول اور انصاف پسند بیرسٹر بن کر ملک و قوم، بالخصوص سندھ کے مظلوم اور پسے ہوئے عوام کی خدمت کرے گا۔

