Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ”میں تے ہنڈا ای لے ساں۔۔۔” سی جی 125 کا نیا ماڈل لانچ، قیمت کیا ہوگی؟

      کتنے لاکھ پاکستانیوں کے کرپٹو اکاؤنٹ نکلے؟ بلال بن ثاقب کا قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں اہم انکشاف

      ہیرے بجلی پیدا کرسکتے ہیں، صدی پرانا سائنسی مفروضہ غلط ثابت

      اسپیس ایکس نے ناسا کا 4 ارب ڈالر مالیتی جاسوس سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا

      آرٹیمیس ٹو کے خلابازوں کیلئے امریکا کا سب سے بڑا اعزاز: صدر صدر ٹرمپ کا نئی خلائی اکیڈمی بنانے کا اعلان

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پاکستانی باسمتی چاول کو دنیا میں کوئی ثانی نہیں، مسٹر منسورکر مس

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    خوشاب /سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)

    پاکستان میں تعینات ماریشس کے سفیر مسٹر منسورکر مس نے کہا ہے کہ پاکستانی باسمتی چاول کو دنیا میں کوئی ثانی نہیں، ماریشس کے عوام پاکستانی چاول کے دیوانے ہیں۔ پاکستانی چاول کے علاوہ پاکستان کی دیگر مصنوعات کے لیے بھی ماریشس ایک بڑی مارکیٹ ثابت ہوسکتا ہے۔ پاکستان اور ماریشس کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے لیے حکومتی سطح پر کام جاری ہے اور امید ہے کہ جلد معاہدہ طے پا جائے گا۔
    ماریشس کے دورے پر پاکستانی تاجروں کے لیے کھلے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں سے خطاب کے دوران کیا۔ ماریشس کے سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر عملی سطح پر پیش رفت ہوئی ہے اور تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پھلوں اور سبزیوں کے علاوہ مختلف مصنوعات کی ماریشس کی مارکیٹ میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ اس موقع پر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خواجہ یاسر محمود نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ پاکستان اور ماریشس کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں۔ باہمی تجارت اور کاروباری تعاون کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ماریشس اپنی قدرتی خوبصورتی، پُرامن ماحول، مضبوط اقتصادی ڈھانچے اور کاروبار دوست معیشت کے باعث دنیا بھر میں منفرد شناخت رکھتا ہے۔ سرگودھا پاکستان کے اہم زرعی علاقوں میں شمار ہوتا ہے اور دنیا بھر میں اپنی زرعی پیداوار کے حوالے سے شناخت رکھتا ہے۔
    خواجہ یاسر محمود نے کہا کہ سرگودھا میں کینو کے علاوہ چاول، تیل، الیکٹرک مصنوعات، کڑھائی کے دستکاری کے سامان اور دیگر مصنوعات تیار ہوتی ہیں، جنہیں ماریشس کی مارکیٹ تک رسائی دینے سے دونوں ممالک کے تاجروں کو فائدہ حاصل ہوسکتا ہے۔
    اس موقع پر پاکستان میں تعینات ماریشس کے سفیر مسٹر منسورکر مس اور ان کے وفد کا سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سفیر اور وفد کو مختلف شعبوں اور میرجنگ متعلق سرگرمیوں کا دورہ بھی کروایا گیا۔ سرگودھا چیمبر کے صدر خواجہ یاسر محمود نے سفیر اور ان کے وفد کو مختلف امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔
    بعدازاں سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ماریشس کے سفیر مسٹر منسورکر مس کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔ اس موقع پر چیمبر کے عہدیداران اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ آخر میں مہمان سفیر اور وفد کے اعزاز میں گروپ فوٹو بھی بنوایا گیا۔

    Related Posts

    ملتان کے قلیوں کے لیے بڑا ریلیف، ٹھیکہ داری نظام کا خاتمہ

    تین افراد کی میٹرک کے طالب علم سے اغوا کرنے کے بعد اجتماعی بداخلاقی

    ڈی ایس پی کے نئے دفتر کا افتتاح، پولیس شہداء کے بچوں کی خصوصی شرکت

    مقبول خبریں

    ملتان کے قلیوں کے لیے بڑا ریلیف، ٹھیکہ داری نظام کا خاتمہ

    پاکستانی باسمتی چاول کو دنیا میں کوئی ثانی نہیں، مسٹر منسورکر مس

    تین افراد کی میٹرک کے طالب علم سے اغوا کرنے کے بعد اجتماعی بداخلاقی

    موجودہ حالات میں بڑے صوبوں کے بجائے چھوٹے اور مؤثر انتظامی یونٹس کی ضرورت ہے،قاضی احمد اکبر خان

    پانی کو سیاسی مقاصد کے لیے بطور ہتھیار استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، وزیراعظم شہباز شریف

    بلاگ

    نہاگدرہ۔۔۔تحصیل واڑی کا ایک منفرد وزٹ سپاٹ

    کاظم علی ملک: قانون، انصاف اور دیانت کا روشن استعارہ

    محبت کی زبان بے زبان مخلوق بھی سمجھتی ہے

    درہ اوسوڑی، پہاڑوں کے درمیان واقع ایک جنت نظیر گاؤں ’’باندن‘‘

    ننھے سکاؤٹس کی بڑی کامیابی — ضلع خوشاب کا پنجاب بھر میں روشن نام

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.