سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
اسلحہ کے زور پر تین افراد نے میٹرک کے طالب علمسے اغوا کرنے کے بعد اجتماعی بداخلاقی کی ۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ ستراہ کے علاقہ میں 3 افراد محمد اشفاق ولد ریاست،اویس ولد اختر اور نزاکت عرف بلِو ولد لیاقت رہائشی لوہاراں والی 15 سالہ میٹرک کے طالب علم عثمان رہائشی کوٹ آغا کو اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے قریبی نہر سے ملحقہ جھاڑیوں میں لے گئے اور جھاڑیوں میں عثمان سے تینوں افراد نے باری باری زبردستی اجتماعی بداخلاقیکی اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دیں گے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ستراہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کے خلاف مذکورہ طالب علم کے والد عبد الرزاق کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے مذکورہ افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے جبکہ کوٹ آغا کے رہائشیوں نے واقعہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ مطالبہ کیا ہے کہ تینوں افراد کو فی الفور گرفتار کرکے ان کو قرار واقعی عدالت سے سزا دلوائی جائے۔

