Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کتنے لاکھ پاکستانیوں کے کرپٹو اکاؤنٹ نکلے؟ بلال بن ثاقب کا قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں اہم انکشاف

      ہیرے بجلی پیدا کرسکتے ہیں، صدی پرانا سائنسی مفروضہ غلط ثابت

      اسپیس ایکس نے ناسا کا 4 ارب ڈالر مالیتی جاسوس سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا

      آرٹیمیس ٹو کے خلابازوں کیلئے امریکا کا سب سے بڑا اعزاز: صدر صدر ٹرمپ کا نئی خلائی اکیڈمی بنانے کا اعلان

      پیوٹن کا نئی ’وولگا K50‘ کا ٹیسٹ ڈرائیو: "ایک انگلی سے بھی چلائی جا سکتی ہے”

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نہاگدرہ۔۔۔تحصیل واڑی کا ایک منفرد وزٹ سپاٹ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر: ریاض ابوالخیل

        جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

    قدرت نے ضلع دیر بالا کو بے شمار حسین وادیوں، سرسبز پہاڑوں، گھنے جنگلات، شفاف ندی نالوں اور دلفریب مناظر سے نوازا ہے۔ انہی خوبصورت اور نسبتاً کم معروف علاقوں میں نہاگدرہ بھی ایک ایسا منفرد مقام ہے جو قدرتی حسن، تاریخی اہمیت اور مقامی روایات کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔
    نہاگدرہ تحصیل واڑی کے شمال مشرق میں واقع ایک تاریخی اور خوبصورت علاقہ ہے، جو مختلف بڑے دیہاتوں پر مشتمل ہے۔ ڈوگرام، کوٹ، ملاگجر، رامبیال، گوگیال، جاگام، کوہن، کنڈرو، کرپاٹ، صندل اور دیگر آبادیاں اس علاقے کی خوبصورتی اور وسعت میں اضافہ کرتی ہیں۔ یہ علاقہ معروف قوم پائندہ خیل کا مسکن بھی سمجھا جاتا ہے، جبکہ یہاں کے باشندے اپنی منفرد روایات، سادہ طرزِ زندگی اور مہمان نوازی کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔
    تاریخی اعتبار سے بھی نہاگدرہ کی اپنی ایک شناخت ہے۔ انضمام سے قبل کے دور میں یہاں نواب کی نسبت بھی بیان کی جاتی ہے، جس کے باعث اس خطے کی تاریخی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ اگر اس علاقے کی تاریخ، روایات اور قدیم طرزِ زندگی کو محفوظ انداز میں قلم بند کیا جائے تو یہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوسکتا ہے۔
    نہاگدرہ کا اصل حسن اس کی فطری ساخت میں پوشیدہ ہے۔ چاروں طرف بہتی ندیاں اور نالے، چھوٹے بڑے کلیان، قدرتی ڈھلوانیں، چیڑ اور دیار کے گھنے جنگلات، سرسبز پہاڑی ڈھلوانیں اور معتدل آب و ہوا اسے ایک بہترین سیاحتی مقام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہاں پہنچ کر انسان شہری زندگی کے شور سے دور قدرت کے قریب محسوس کرتا ہے۔
    خصوصاً موسمِ گرما میں جب میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھ جاتی ہے، نہاگدرہ کا معتدل موسم اور ٹھنڈی ہوائیں سیاحوں کے لیے قدرتی کشش کا باعث بن سکتی ہیں۔ اگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تو یہ مقام مقامی اور بیرونی سیاحوں کے لیے ایک بہترین وزٹ سپاٹ بن سکتا ہے۔
    مگر افسوس کہ اتنے خوبصورت اور تاریخی علاقے کو آج بھی بنیادی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے۔ علاقے میں معیاری تعلیمی اداروں اور مدارس کی کمی، طبی سہولیات کا فقدان اور سیاحوں کے قیام کے لیے مناسب ریسٹ ہاؤسز کی عدم موجودگی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ سڑکوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی بہتری بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    حکومت اور متعلقہ ادارے اگر نہاگدرہ کی سیاحتی صلاحیت کو سنجیدگی سے لیں، سڑکوں کی حالت بہتر بنائیں، بنیادی طبی مرکز قائم کریں، تعلیمی سہولیات میں اضافہ کریں اور سیاحوں کے لیے مناسب ریسٹ ہاؤسز اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کریں تو یہ علاقہ نہ صرف مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرسکتا ہے بلکہ تحصیل واڑی کے سیاحتی نقشے پر بھی نمایاں مقام حاصل کرسکتا ہے۔


    نہاگدرہ صرف پہاڑوں، جنگلات اور ندی نالوں کا نام نہیں؛ یہ تاریخ، ثقافت، مہمان نوازی اور قدرتی حسن کا ایک خوبصورت امتزاج ہے۔ ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ اس چھپے ہوئے حسن کو دنیا کے سامنے لانے کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کیے جائیں۔
    قدرت نے نہاگدرہ کو حسن عطا کیا ہے، اب باری ہماری ہے کہ اس حسن کی حفاظت، تشہیر اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

    Related Posts

    کاظم علی ملک: قانون، انصاف اور دیانت کا روشن استعارہ

    محبت کی زبان بے زبان مخلوق بھی سمجھتی ہے

    درہ اوسوڑی، پہاڑوں کے درمیان واقع ایک جنت نظیر گاؤں ’’باندن‘‘

    مقبول خبریں

    اکیس سالہ نرس کا مبینہ ریپ کے بعد ق ت ل، ملزم گرفتار

    پٹاخہ گودام میں زوردار دھماکہ، کئی مکانات منہدم، 7 افراد جاں بحق

       چھاپہ، پاسپورٹ آفس قصور سیل، 11 افراد حراست میں، اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع

    مکہ ڈیفنس الائنس کا پہلا سیکرٹری جنرل پاکستان سے، ہیڈکوارٹر ریاض میں ہوگا، ترک وزیر خارجہ

    دو ٹک ٹاکر بہنوں کا فالوورز پر جھگڑا، ایک  نے دوسری کو مار دیا ، قاتلہ گرفتار

    بلاگ

    نہاگدرہ۔۔۔تحصیل واڑی کا ایک منفرد وزٹ سپاٹ

    کاظم علی ملک: قانون، انصاف اور دیانت کا روشن استعارہ

    محبت کی زبان بے زبان مخلوق بھی سمجھتی ہے

    درہ اوسوڑی، پہاڑوں کے درمیان واقع ایک جنت نظیر گاؤں ’’باندن‘‘

    ننھے سکاؤٹس کی بڑی کامیابی — ضلع خوشاب کا پنجاب بھر میں روشن نام

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.