Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ”میں تے ہنڈا ای لے ساں۔۔۔” سی جی 125 کا نیا ماڈل لانچ، قیمت کیا ہوگی؟

      کتنے لاکھ پاکستانیوں کے کرپٹو اکاؤنٹ نکلے؟ بلال بن ثاقب کا قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں اہم انکشاف

      ہیرے بجلی پیدا کرسکتے ہیں، صدی پرانا سائنسی مفروضہ غلط ثابت

      اسپیس ایکس نے ناسا کا 4 ارب ڈالر مالیتی جاسوس سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا

      آرٹیمیس ٹو کے خلابازوں کیلئے امریکا کا سب سے بڑا اعزاز: صدر صدر ٹرمپ کا نئی خلائی اکیڈمی بنانے کا اعلان

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ملتان کے قلیوں کے لیے بڑا ریلیف، ٹھیکہ داری نظام کا خاتمہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ملتان (ملک جابر عباس سے) — ملتان ڈویژن میں ریلوے کے قلیوں کو ٹھیکہ داری نظام سے نکال کر براہِ راست اپنی خدمات انجام دینے اور اپنی محنت سے حاصل ہونے والی آمدن خود رکھنے کا حق دے دیا گیا۔یہ اہم فیصلہ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے دورۂ ملتان کے موقع پر قلیوں کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے کیا گیا۔ نئے انتظام کے تحت رجسٹرڈ قلی اپنی خدمات کے عوض حاصل ہونے والی آمدن میں خود حق دار ہوں گے اور اپنی کمائی اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے استعمال کرسکیں گے۔اس حوالے سے تمام قانونی اور انتظامی مراحل مکمل ہونے کے بعد پاکستان ریلوے آفیسرز کلب ملتان کے بیڈمنٹن ہال میں ایک باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملتان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے رجسٹرڈ قلیوں نے شرکت کی۔تقریب میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ملتان محمد خالد خان، ڈی سی او ملتان، سپرنٹنڈنٹ ریلوے پولیس محمد امجد منظور خان، اسسٹنٹ ٹرانسپورٹیشن اینڈ کمرشل آفیسر محمد بلال سمیت دیگر ریلوے افسران موجود تھے۔تقریب کے دوران قلیوں نے اپنے نمائندے کے انتخاب کے لیے باقاعدہ ووٹنگ کی۔ انتخابی عمل قلیوں کی مرضی اور باہمی رضامندی سے مکمل ہوا، جس کی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ملتان محمد خالد خان نے باقاعدہ توثیق کردی۔قلیوں نے اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی، چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد حفیظ اللہ خان اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ملتان محمد خالد خان کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹھیکہ داری نظام سے آزادی اور اپنی محنت کی کمائی براہِ راست حاصل کرنے کا موقع ملنا ان کے لیے ایک بڑی سہولت اور خوش آئند اقدام ہے۔قلیوں نے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ریلوے حکام کے حق میں نعرے بھی لگائے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ریلوے سے وابستہ محنت کش طبقے کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف قلیوں کے معاشی مسائل میں کمی آنے کی توقع ہے بلکہ انہیں اپنی محنت کا براہِ راست مالی فائدہ بھی حاصل ہوگا۔ اسے ریلوے ملازمین اور محنت کش طبقے کی فلاح، شفافیت اور معاشی تحفظ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

    Related Posts

    محمکہ تحفظ ماحولیات کا انسپکٹر   رشوت لیتے  رنگے ہاتھوں گرفتار

    پاکستانی باسمتی چاول کو دنیا میں کوئی ثانی نہیں، مسٹر منسورکر مس

    تین افراد کی میٹرک کے طالب علم سے اغوا کرنے کے بعد اجتماعی بداخلاقی

    مقبول خبریں

    محمکہ تحفظ ماحولیات کا انسپکٹر   رشوت لیتے  رنگے ہاتھوں گرفتار

    ملتان کے قلیوں کے لیے بڑا ریلیف، ٹھیکہ داری نظام کا خاتمہ

    پاکستانی باسمتی چاول کو دنیا میں کوئی ثانی نہیں، مسٹر منسورکر مس

    تین افراد کی میٹرک کے طالب علم سے اغوا کرنے کے بعد اجتماعی بداخلاقی

    موجودہ حالات میں بڑے صوبوں کے بجائے چھوٹے اور مؤثر انتظامی یونٹس کی ضرورت ہے،قاضی احمد اکبر خان

    بلاگ

    نہاگدرہ۔۔۔تحصیل واڑی کا ایک منفرد وزٹ سپاٹ

    کاظم علی ملک: قانون، انصاف اور دیانت کا روشن استعارہ

    محبت کی زبان بے زبان مخلوق بھی سمجھتی ہے

    درہ اوسوڑی، پہاڑوں کے درمیان واقع ایک جنت نظیر گاؤں ’’باندن‘‘

    ننھے سکاؤٹس کی بڑی کامیابی — ضلع خوشاب کا پنجاب بھر میں روشن نام

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.