سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں عیدمیلادالنبی کے جلوس اور تقریبات کا انعقادکیاگیا۔سرہالی میں صدر 95کلاس فیلوز ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ظہور رمضان کے زیراہتمام تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں حاجی ظہور رمضان کی جانب سے تمام احباب کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔عیدمیلادالنبی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔بعدازاں تمام کے لئے ظہرانے کااستقبال بھی ہوا۔
حاجی ظہوررمضان کا کہناتھا کہ حضرت محمدصلى الله عليه واله وسلم کی ولادت باسعادت کے ہمارے لئے اللہ تعالی کا عظیم احسان ہے۔
ہمیں اس دن رحمت العالمین کے اسوہ حسنہ اور انکی تعلیمات پر عمل کرنے کا عہد کرناچاہئے۔انہوں نے عالم اسلام کو عیدمیلادالنبی کی مبارکباد پیش کی۔