میاں چنوں بینقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال
میاں چنوں: نواحی گاؤں 96 پندرہ ایل میں گھروں میں واردات کرنے والے مسلح ڈاکوؤں کی مبینہ سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر ۔
ذرائع کے مطابق ملزمان گھروں سے تقریباً سوا آٹھ تولے سونا و زیورات اور 73 ہزار روپے نقدی لے کر فرار ہو گئے۔
واردات کی فوٹیج میں مبینہ ملزمان کو دیکھا جا سکتا ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ اگر کوئی شخص ان ملزمان کو پہچانتا ہو یا ان کے بارے میں معلومات رکھتا ہو تو براہِ کرم اطلاع دیں۔

