محمد اشفاق پسرور بے نقاب اردو نیوز
پسرور سے سیالکوٹ چلنے والی گرین الیکٹرک بس سروس نواز شریف پارک پسرور سے روانہ ہوتی ہے۔ بس کا مقررہ وقت مکمل ہونے کے بعد ہی بس کے دروازے کھولے جاتے ہیں، جس کے باعث اس دوران خواتین، بچے، بزرگ اور دیگر مسافر بس کے باہر لائن میں کھڑے رہنے پر مجبور ہوتے ہیں۔یہ ہمارے اپنے ہی لوگ ہیں، اس لیے ان کے لیے مناسب انتظار گاہ کا ہونا انتہائی ضروری ہے، خصوصاً شدید گرمی، بارش اور خراب موسم میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ہماری اپیل ہے کہ ایم این اے علی زاہد خاں، رانا محمد فیاض ایم پی اے حلقہ و پارلیمانی سیکرٹری برائے ایریگیشن پنجاب، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر پسرور اس مسئلے کا فوری نوٹس لیں۔نواز شریف پارک کے باہر موجود پارکنگ ایریا میں مسافروں کے لیے ایک مناسب انتظار گاہ قائم کی جائے، جہاں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت تمام مسافر بس کے انتظار کے دوران باعزت اور محفوظ طریقے سے بیٹھ سکیں۔یہ ایک چھوٹی سی سہولت ہے، لیکن عوام کے لیے بہت بڑی آسانی ثابت ہو سکتی ہے۔


