واشنگٹن ڈی سی +تہران :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے پاک کر دیا گیا ہے اور امریکی فوج کی ’سپیس فورس‘ پوری آبنائے ہرمز کی نگرانی کر رہی ہے۔ دوسری جانب ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے امریکی صدر کے اس بیان کو جھوٹا پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا ہے تو وہاں سے جہاز کیوں نہیں گزر رہے۔
JUST NOW: President Trump says all mines have been removed from from Strait of Hormuz.
— Donald J Trump Posts TruthSocial (@TruthTrumpPost) August 25, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے پاک کر دیا گیا ہے اور امریکی فوج کی ’سپیس فورس‘ پوری آبنائے ہرمز کی نگرانی کر رہی ہے۔امریکی صدر نے سوشل نیٹ ورک ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ بحریہ نے انھیں مطلع کیا ہے کہ ’آبنائے ہرمز کے بین الاقوامی پانیوں میں موجود تمام بارودی سرنگیں یا تو ہٹا دی گئی ہیں یا انھیں دھماکے سے تباہ کر دیا گیا ہے۔‘
صدر ٹرمپ نے یہ بھی لکھا کہ اُنھوں نے ایران کو آگاہ کر دیا تھا کہ بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کرنے والے کسی بھی بحری جہاز کو ’فوری اور منظم طریقے سے‘ تباہ کر دیا جائے گا، اور اگر ایران نے اس حکم کی خلاف ورزی کی تو اس کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے گا جو ’کوہ کلنگ‘ اور تین دیگر جوہری تنصیبات کے ساتھ کیا گیا تھا۔
دوسری طرف ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ امریکی دعوے ’محض پروپیگنڈا پر مبنی جھوٹ ہیں۔‘ایران کے نائب وزیر خارجہ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکی بارودی سرنگیں صاف کرنے والے جہاز اس علاقے میں داخل ہوتے ہیں تو وہ ایران لیے بہترین اہداف ہوں گے۔
ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عمان کے وزیر خارجہ نے تہران کا دورہ کیا ہے اور دونوں خلیجی ملکوں کے درمیان آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت کے لیے ایک راہداری قائم کرنے کے معاملے پر تقریباً اتفاقِ رائے ہو گیا ہے۔
کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ اگر تہران اور مسقط کے درمیان معاہدہ حتمی شکل اختیار کر بھی لیتا ہے تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آبنائے ہرمز کل ہی کھل جائے گی۔

