Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کینسر کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری،موڈرنا اور مرک کی کینسر ویکسین کا ٹرائل کامیاب، شیئرز آسمان پر پہنچ گئے

      ”امریکا کا بجلی کا نظام بھی پاکستان جیسا“: پرانے ٹرانسفارمرز، سکیورٹی خامیوں اور اے آئی کے دباؤ نے سپر پاور کی بنیادیں ہلا دیں!

      گوگل کا پاکستانی طلبا کیلئے ایک سال کیلئے ”مفت جیمنی پلس“ کی سبسکرپشن کا اعلان، کیسے ملے گی؟

      اوپن اے آئی کا نوعمر بچوں کے لیے خصوصی اور محفوظ ترین ’چیٹ جی پی ٹی فار ٹینز‘ ماڈل متعارف،

      کیلیفورنیا کی سڑکوں پر خودکار ٹرکوں کا آزمائشی سفر : ٹیسلا کے حریفوں کو اجازت مل گئی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    عمران خان صبح پانچ بجےنجی اسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد:پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو عدالت عظمیٰ کے حکم پر طبی معائنے کے لیے نجی اسپتال منتقل کیے جانے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی جمعہ کی صبح دوبارہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنے بیان میں تصدیق کی کہ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے سابق وزیراعظم کا تفصیلی طبی معائنہ کیا اور انہیں صحت مند قرار دیا، جس کے بعد تمام ضروری قانونی کارروائی مکمل کر کے انہیں واپس جیل پہنچا دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو معائنے کے بعد اڈیالہ جیل واپس منتقل کر دیا گیا ہے۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں، قیدی کو 20 اور 21 اگست 2026 کی درمیانی شب مناسب حفاظتی انتظامات کے تحت ہسپتال لے جایا گیا۔ ماہرِ امراضِ چشم، ماہرِ امراضِ قلب اور فزیشن سمیت مستند ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں طبی طور پر صحت مند قرار دیا۔ ان کی ہمشیرہ…

    — Attaullah Tarar (@TararAttaullah) August 21, 2026


    73 سالہ عمران خان اگست 2023ء سے مختلف مقدمات میں قید کاٹ رہے ہیں۔ ان کے وکلا اور پارٹی رہنما مسلسل یہ مؤقف اختیار کرتے رہے ہیں کہ جیل میں قید کے دوران ان کی صحت خاصی متاثر ہوئی ہے، بالخصوص ان کی دائیں آنکھ کی بینائی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور انہیں بہتر طبی سہولیات کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب حکومت ان الزامات کی تردید کرتی رہی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ طبی رپورٹس میں ایسی کوئی پیچیدگی سامنے نہیں آئی جس کے لیے اسپتال میں طویل قیام یا فوری آپریشن کی ضرورت ہو۔
    یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اس ہفتے منگل کے روز ایک اہم حکم جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی تھی کہ عمران خان کو 48 گھنٹوں کے اندر اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے تاکہ وہ ایک ایسے مجاز میڈیکل بورڈ سے اپنا معائنہ کروا سکیں جس میں ان کے ذاتی معالج بھی شامل ہوں۔ اس عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے جمعہ کی صبح انہیں سخت سکیورٹی میں اسپتال لایا گیا تھا جہاں معائنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

    Related Posts

    لوڈشیڈنگ ،شدید گرمی میں پڑھنے والے 10 طلبہ بے ہوش ہو گئے،راشد مسعود عباسی

    آوارہ گدھے نے 7 سالہ بچے کو دانتوں سے کاٹ کر شدید زخمی کر دیا

    طالبہ مینا حسن فرسٹ پرائم منسٹر یوتھ ایکسیلنس ایوارڈ کے لیے  منتخب

    مقبول خبریں

    لوڈشیڈنگ ،شدید گرمی میں پڑھنے والے 10 طلبہ بے ہوش ہو گئے،راشد مسعود عباسی

    عمران خان صبح پانچ بجےنجی اسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل

    بلوچستان کے لاکھوں شہری 9 روز سے گیس کی مکمل بندش کے باعث شدید مشکلات اور اذیت کا شکار

    مری بریوری سمیت تین پاکستانی کپمنیاں ”فوربز“ کی ‎کامیاب ترین فہرست میں شامل

    مشرق وسطیٰ میں بدامنی، تیل کی عالمی قیمتوں میں مزید اضافہ

    بلاگ

    راجہ سہیل: قلم، قانون اور کردار کا روشن استعارہ

    ”پاکستان کی متحرک شخصیت “ میاں حبیب کا کالم

    ربیع الاول: رحمتِ عالم ﷺ کی آمد کا مبارک مہینہ

    ملک حاجی عبدالرحمان سگو: خوش اخلاقی، انسان دوستی اور عوامی خدمت کا روشن استعارہ

    سرگودھا ڈویژن: تاریخ، جغرافیہ اور ثقافت کا حسین امتزاج

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.