Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کینسر کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری،موڈرنا اور مرک کی کینسر ویکسین کا ٹرائل کامیاب، شیئرز آسمان پر پہنچ گئے

      ”امریکا کا بجلی کا نظام بھی پاکستان جیسا“: پرانے ٹرانسفارمرز، سکیورٹی خامیوں اور اے آئی کے دباؤ نے سپر پاور کی بنیادیں ہلا دیں!

      گوگل کا پاکستانی طلبا کیلئے ایک سال کیلئے ”مفت جیمنی پلس“ کی سبسکرپشن کا اعلان، کیسے ملے گی؟

      اوپن اے آئی کا نوعمر بچوں کے لیے خصوصی اور محفوظ ترین ’چیٹ جی پی ٹی فار ٹینز‘ ماڈل متعارف،

      کیلیفورنیا کی سڑکوں پر خودکار ٹرکوں کا آزمائشی سفر : ٹیسلا کے حریفوں کو اجازت مل گئی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بلوچستان کے لاکھوں شہری 9 روز سے گیس کی مکمل بندش کے باعث شدید مشکلات اور اذیت کا شکار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)

    عوام کو محض بیانات اور یقین دہانیوں کے بجائے واضح ٹائم لائن، اصل صورتحال اور گیس کی بحالی کا حتمی شیڈول دیا جائے۔ وفاقی و صوبائی حکومت اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ناقص کارکردگی، غیر سنجیدگی اور عوامی مسائل سے چشم پوشی کے باعث بلوچستان کے لاکھوں شہری گزشتہ 9 روز سے گیس کی مکمل بندش کے باعث شدید مشکلات اور اذیت کا شکار ہیں۔ بولان کے مقام پر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے نقصان پہنچائے جانے کے بعد کوئٹہ، مستونگ، قلات، ڈھاڈر، مچھ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی بدستور معطل ہے۔
    گیس کی طویل بندش نے گھریلو صارفین کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ سردی کے موسم میں شہری کھانا پکانے سمیت روزمرہ ضروریات کے لیے متبادل ایندھن خریدنے پر مجبور ہیں، جبکہ مہنگے متبادل ایندھن نے پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
    سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بلوچستان کو گیس فراہم کرنے والی پائپ لائنیں بار بار تخریب کاری کا نشانہ کیوں بنتی ہیں اور ایک محدود نوعیت کی مرمت میں کئی کئی روز کیوں لگا دیے جاتے ہیں؟ اگر مسئلہ صرف چند فٹ پائپ لائن کی مرمت اور پیچنگ کا ہے تو اس کام کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے میں اتنی تاخیر کیوں؟ہر بار کبھی سیکیورٹی کلیئرنس، کبھی تکنیکی مسائل اور کبھی کسی دوسرے عذر کو بنیاد بنا کر گیس کی بحالی میں تاخیر کی جاتی ہے۔ عوام یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ کیا بلوچستان کے شہریوں کو بنیادی سہولت کی فراہمی کے لیے بھی ہفتوں انتظار کرنا ہوگا؟
    یہ امر بھی انتہائی تشویشناک ہے کہ بلوچستان سے گیس کے وسائل حاصل کرنے کے باوجود اسی صوبے کے عوام کو گیس کی فراہمی میں مسلسل مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو یہ سمجھنا ہوگا کہ گیس محض ایک کاروباری سہولت نہیں بلکہ لاکھوں خاندانوں کی بنیادی ضرورت ہے۔حکومت اور سوئی سدرن گیس کمپنی عوام کو مزید اذیت میں مبتلا کرنے کے بجائے فوری طور پر عملی اقدامات اٹھائیں، پائپ لائن کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرکے گیس کی فراہمی بحال کی جائے۔بلوچستان کے عوام مزید تاخیری حربے برداشت نہیں کریں گے۔ گیس کی فوری بحالی حکومت اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ذمہ داری ہے، اور اس ذمہ داری سے فرار کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

    Related Posts

    لوڈشیڈنگ ،شدید گرمی میں پڑھنے والے 10 طلبہ بے ہوش ہو گئے،راشد مسعود عباسی

    عمران خان صبح پانچ بجے پمز اسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل

    آوارہ گدھے نے 7 سالہ بچے کو دانتوں سے کاٹ کر شدید زخمی کر دیا

    مقبول خبریں

    لوڈشیڈنگ ،شدید گرمی میں پڑھنے والے 10 طلبہ بے ہوش ہو گئے،راشد مسعود عباسی

    عمران خان صبح پانچ بجے پمز اسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل

    بلوچستان کے لاکھوں شہری 9 روز سے گیس کی مکمل بندش کے باعث شدید مشکلات اور اذیت کا شکار

    مری بریوری سمیت تین پاکستانی کپمنیاں ”فوربز“ کی ‎کامیاب ترین فہرست میں شامل

    مشرق وسطیٰ میں بدامنی، تیل کی عالمی قیمتوں میں مزید اضافہ

    بلاگ

    راجہ سہیل: قلم، قانون اور کردار کا روشن استعارہ

    ”پاکستان کی متحرک شخصیت “ میاں حبیب کا کالم

    ربیع الاول: رحمتِ عالم ﷺ کی آمد کا مبارک مہینہ

    ملک حاجی عبدالرحمان سگو: خوش اخلاقی، انسان دوستی اور عوامی خدمت کا روشن استعارہ

    سرگودھا ڈویژن: تاریخ، جغرافیہ اور ثقافت کا حسین امتزاج

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.