Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کینسر کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری،موڈرنا اور مرک کی کینسر ویکسین کا ٹرائل کامیاب، شیئرز آسمان پر پہنچ گئے

      ”امریکا کا بجلی کا نظام بھی پاکستان جیسا“: پرانے ٹرانسفارمرز، سکیورٹی خامیوں اور اے آئی کے دباؤ نے سپر پاور کی بنیادیں ہلا دیں!

      گوگل کا پاکستانی طلبا کیلئے ایک سال کیلئے ”مفت جیمنی پلس“ کی سبسکرپشن کا اعلان، کیسے ملے گی؟

      اوپن اے آئی کا نوعمر بچوں کے لیے خصوصی اور محفوظ ترین ’چیٹ جی پی ٹی فار ٹینز‘ ماڈل متعارف،

      کیلیفورنیا کی سڑکوں پر خودکار ٹرکوں کا آزمائشی سفر : ٹیسلا کے حریفوں کو اجازت مل گئی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مری بریوری سمیت تین پاکستانی کپمنیاں ”فوربز“ کی ‎کامیاب ترین فہرست میں شامل

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد:بین الاقوامی شہرت یافتہ معاشی جریدے ‘فوربز’ (Forbes) نے دنیا بھر میں صنعت و تجارت کی ترقی کو مانیٹر کرتے ہوئے پاکستان کی تین سرکردہ کمپنیوں کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا ہے اور انہیں ایشیا کی کامیاب ترین کمپنیوں کی صف میں شامل کر لیا ہے۔ ان پاکستانی اداروں نے ملکی سطح پر شدید معاشی چیلنجز اور مشکلات کے باوجود اپنے ترقیاتی سفر کو کامیابی کے ساتھ جاری رکھا ہے۔
    فوربز کی جانب سے جاری کردہ 25ویں سالانہ ایڈیشن میں ایشیا پیسفک خطے سے ایسی 200 کمپنیوں کو رجسٹر کیا گیا ہے جن کی سالانہ فروخت یا خدمات کا حجم 10 ملین ڈالر سے ایک ارب ڈالر کے درمیان ہے۔ اس باوقار فہرست میں جن تین پاکستانی کمپنیوں نے نمایاں مقام حاصل کیا ہے ان میں مری بریوری، سازگار انجینئرنگ ورکس اور سسٹمز لمیٹڈ شامل ہیں۔
    مری بریوری (Murree Brewery): برطانوی دورِ حکومت میں 1860ء میں قائم ہونے والی یہ کمپنی اس نوعیت کی ایشیا کی سب سے پرانی اور تاریخ ساز کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ فوربز کے مطابق اس کے سالانہ ریونیو کی سطح 102 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

    سازگار انجینئرنگ ورکس (Sazgar Engineering Works): آٹو موٹیو مینوفیکچرنگ کے شعبے سے وابستہ یہ معروف کمپنی 1991ء میں قائم کی گئی تھی۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق مشکل ترین حالات کے باوجود اس کمپنی کا شاندار ٹرن اوور 389 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    سسٹمز لمیٹڈ (Systems Limited): ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر کے شعبے کی یہ سرکردہ پاکستانی کمپنی نہ صرف اندرونِ ملک بلکہ شمالی امریکہ، مشرق وسطیٰ اور یورپ تک اپنی بہترین خدمات فراہم کر رہی ہے۔ اس کی سالانہ آمدنی 286 ملین ڈالر ہے۔
    فوربز کی جانب سے ان کمپنیوں کا انتخاب انتہائی سخت اور جامع چھان پھٹک کے بعد کیا گیا ہے۔ سلیکشن کے اس عمل میں کمپنیوں کے سالانہ خساروں، فروخت سے ہونے والی آمدنی، ایک اور تین سال کے دوران کی کارکردگی کا الگ الگ باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ ان اداروں کی گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ریٹرن آن ایکویٹی (ROE) کی سطح کو بھی پرکھا گیا ہے۔ یہ تمام اعداد و شمار ان کمپنیوں کی جانب سے پبلک کیے گئے ڈیٹا اور 10 جولائی تک کی رپورٹس کی بنیاد پر مرتب کیے گئے ہیں

    Related Posts

    آوارہ گدھے نے 7 سالہ بچے کو دانتوں سے کاٹ کر شدید زخمی کر دیا

    طالبہ مینا حسن فرسٹ پرائم منسٹر یوتھ ایکسیلنس ایوارڈ کے لیے  منتخب

    پسرورو گرد و نواح میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری

    مقبول خبریں

    بلوچستان کے لاکھوں شہری 9 روز سے گیس کی مکمل بندش کے باعث شدید مشکلات اور اذیت کا شکار

    مری بریوری سمیت تین پاکستانی کپمنیاں ”فوربز“ کی ‎کامیاب ترین فہرست میں شامل

    مشرق وسطیٰ میں بدامنی، تیل کی عالمی قیمتوں میں مزید اضافہ

    صوبے کی تقدیر بلوچستان کے عوام کے ہاتھ میں،غیر مستحکم کرنے میں بیرونی سرپرستی میں فتنہ الخوارج و ہندوستان سرگرم ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    آئی جی سندھ پولیس کے آبائی علاقے جیکب آباد تحصیل گڑھی خیرو میں امن و امان کی صورتحال سنگین صورت اختیار کر گئی

    بلاگ

    راجہ سہیل: قلم، قانون اور کردار کا روشن استعارہ

    ”پاکستان کی متحرک شخصیت “ میاں حبیب کا کالم

    ربیع الاول: رحمتِ عالم ﷺ کی آمد کا مبارک مہینہ

    ملک حاجی عبدالرحمان سگو: خوش اخلاقی، انسان دوستی اور عوامی خدمت کا روشن استعارہ

    سرگودھا ڈویژن: تاریخ، جغرافیہ اور ثقافت کا حسین امتزاج

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.