تحریر: راجہ نورالہی عاطف
جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے
معاشرے میں بعض شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو اپنے عہدے، منصب یا دولت سے نہیں بلکہ اپنے حسنِ اخلاق، کردار، ملنساری، خدمتِ خلق اور انسان دوستی سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بناتی ہیں۔ ملک حاجی عبدالرحمان سگو بھی ضلع خوشاب کی انہی باوقار اور ہر دلعزیز سماجی شخصیات میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی خوش گفتاری، خندہ پیشانی اور بے لوث عوامی خدمت کے ذریعے ایک منفرد مقام پیدا کیا ہے۔
ملک حاجی عبدالرحمان سگو نہایت خوش اخلاق، ملنسار، بردبار، ہنس مکھ اور رحمدل انسان ہیں۔ ان کی شخصیت کا سب سے نمایاں پہلو یہ ہے کہ وہ ہر شخص سے عزت اور احترام کے ساتھ پیش آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عوامی و سماجی حلقوں میں انہیں نہ صرف بے حد مقبولیت حاصل ہے بلکہ لوگ ان کا ذکر انتہائی عقیدت و احترام سے کرتے ہیں۔
انہوں نے بطور آفس اسسٹنٹ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل)، تحصیل نورپور تھل اپنے فرائض منصبی کو محض ایک ملازمت نہیں بلکہ عوامی خدمت کا ذریعہ سمجھ کر انجام دیا۔ دفتر میں آنے والے سائلین کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آنا، ان کے مسائل کو تحمل سے سننا اور ممکنہ حد تک ان کے کام بروقت نمٹانا ان کی پیشہ ورانہ زندگی کا نمایاں وصف رہا۔ سرکاری دفاتر میں عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور تعاون کا رویہ بلاشبہ ایک قابلِ قدر خوبی ہے اور ملک حاجی عبدالرحمان سگو نے اس خوبی کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائے رکھا۔
ان کی شخصیت کا ایک اور خوبصورت پہلو ان کا وسیع حلقہ احباب ہے۔ دوست پروری، تعلق نبھانے اور خوشی و غمی میں اپنے احباب کے ساتھ کھڑے رہنے کے حوالے سے وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ ان کے دوستوں کا حلقہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل ہے، جو ان کی خلوص بھری طبیعت اور محبت بھرے رویے کا عملی ثبوت ہے۔
ملک حاجی عبدالرحمان سگو کی شخصیت صرف ان کی اپنی ذات تک محدود نہیں بلکہ انہوں نے اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی۔ دینی اقدار، اخلاقی تربیت اور علم کی اہمیت کو ہمیشہ مقدم رکھا۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی اولاد بھی اپنے والد محترم کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے خدمت، شرافت، اخلاص اور مثبت سماجی کردار کی عکاس نظر آتی ہے۔ کسی بھی والدین کے لیے اس سے بڑھ کر اعزاز کیا ہو سکتا ہے کہ ان کی اولاد ان کے اچھے کردار اور مثبت روایات کو آگے بڑھائے۔
ملک حاجی عبدالرحمان سگو تیمار کی معروف اور معزز زمیندار سگو فیملی کے قابلِ فخر چشم و چراغ ہیں۔ اس خاندان نے علاقے میں اپنی سماجی روایات، عزتِ نفس، شرافت اور عوام سے مضبوط روابط کے حوالے سے ایک نمایاں مقام قائم کر رکھا ہے۔ ملک حاجی عبدالرحمان سگو نے بھی اپنی شخصیت اور عملی کردار سے اس خاندانی وقار کو مزید تقویت دی ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ عہدے انسان کو وقتی طور پر پہچان دیتے ہیں، مگر کردار انسان کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنا دیتا ہے۔ ملک حاجی عبدالرحمان سگو کی زندگی اس بات کی خوبصورت مثال ہے کہ اگر انسان اپنے منصب کو خدمت، اپنے تعلقات کو اخلاص اور اپنی زندگی کو اچھے اخلاق کے ساتھ جوڑ لے تو وہ معاشرے میں ایک قابلِ احترام مقام حاصل کر لیتا ہے۔
آج کے دور میں جب مصروف زندگی، مادیت اور ذاتی مفادات نے انسانی تعلقات کو متاثر کیا ہے، ایسے افراد کی موجودگی معاشرے کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں جو لوگوں کے کام آئیں، ان کے دکھ درد میں شریک ہوں اور اپنے حسنِ سلوک سے دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔
ملک حاجی عبدالرحمان سگو یقیناً ان شخصیات میں شامل ہیں جنہوں نے خوش اخلاقی کو اپنا شعار، خدمتِ خلق کو اپنا جذبہ اور تعلقات کو اخلاص کی بنیاد پر قائم رکھا۔ یہی اوصاف انہیں ضلع خوشاب اور بالخصوص نورپور تھل کے سماجی حلقوں میں ایک ممتاز اور قابلِ احترام شخصیت بناتے ہیں۔ ان کا یہ مثبت کردار نہ صرف قابلِ تحسین ہے بلکہ نئی نسل کے لیے بھی ایک خوبصورت مثال ہے۔


