راولپنڈی :بلوچستان کے علاقے ٰخاران میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے سات دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق خاران کے علاقے لجے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشتگردی کے خاتمے کیلئےکارروائیاں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان کے علاقے خضدار میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔
ٰخاران میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،فتنہ الخوارج کے7 دہشت گرد مارے گئے

