نوشہرہ سے ہمارے بیورو چیف روح الابرار کی رپورٹ
نوشہرہ کے علاقے اضاخیل میں بیٹ ون کے مقام پر موٹر سائیکل میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور اٹلس ہونڈا کے اشتراک سے موٹر سائیکل سیفٹی مہم کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران موٹر سائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور محفوظ سفر کے حوالے سے آگاہی کے ساتھ ساتھ ہیلمٹ اور سائڈ مررز بھی دئیے گئےاٹلس ہونڈا کے ماہر مکینکس نے موٹر سائیکلوں کا تکنیکی معائنہ بھی کیا سیفٹی مہم کے دوران موٹر وے پولیس نے محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں سے حفاظتی ہیلمٹس اور روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئےموٹروے پولیس حکام نے شہریوں پر زور دیا کہ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں، مقررہ رفتار کی پابندی کریں اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں موٹر وے پولیس کی اس مہم کو شہریوں نے خوب سراہا


