Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      "5 سالوں میں ہر شخص کا اپنا ذاتی اے آئی ایجنٹ ہوگا”،مارک زکر برگ، انسان کیا کرینگے؟ بڑا سوال

      یوٹیوب کا بڑا اعلان: سوشل میڈیا سائٹ پر پیسے کمانے دگنا مشکل، کرئیٹرز پر کڑی شرائط

      ڈیجیٹل انقلاب! پی ٹی اے کا ’ای سم‘ کی نئی اور یکساں پالیسی کا اعلان ، فیس کیا ہوگی ؟

      کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج کے د وران مقبول ہونے والے محمد عرفان کا سوشل میڈیا چینل کیوں بند ہوا؟

      دنیا بھر میں واٹس ایپ ڈاؤن: پاکستان سمیت کئی ممالک میں تصاویر، ویڈیوز اور میڈیا فائلز بھیجنے میں شدید مشکلات کا سامنا!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایئر انڈیا کے ”چرسی پائلٹ ”کا ہوش اڑا دینے والا کارنامہ: جہاز اچانک 300 فٹ نیچے آ گیا، ڈوپ ٹیسٹ میں نشے کی تصدیق!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نئی دہلی: بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری میں اس وقت شدید ہلچل مچ گئی ہے جب یہ انکشاف ہوا ہے کہ ایئر انڈیا کی بین الاقوامی پرواز کے پائلٹ نے دورانِ پرواز چرس پی رکھی تھی، اور ڈرگ ٹیسٹ میں اس بات کی باضابطہ تصدیق بھی ہو گئی ہے۔
    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے اسی نشئی پائلٹ کی غفلت کی وجہ سے طیارہ اچانک 300 فٹ نیچے غوطہ لگا گیا تھا، جس سے مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
    ایئربس اے 320 نیو (Airbus A320neo) کے ذریعے تھائی لینڈ کے سیاحتی شہر پھوکٹ سے نئی دہلی جانے والی اس پرواز میں کل 137 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے۔ جب یہ جہاز بھارت کی مشرقی ریاست اوڈیشہ کے اوپر پرواز کر رہا تھا تو اچانک اور انتہائی خطرناک انداز میں اس کی بلندی میں بڑی کمی واقع ہوئی (طیارہ 300 فٹ نیچے آگیا)۔ اس ہولناک جھٹکے کے نتیجے میں 13 مسافر اور عملے کے 4 ارکان زخمی ہو گئے، تاہم خوش قسمتی سے جہاز بعد میں نئی دہلی کے ہوائی اڈے پر بحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب رہا۔

    🇮🇳✈️ FLASH | Air India — Un commandant de bord testé positif au cannabis après un vol Phuket-Delhi qui avait soudainement perdu environ 90 mètres d’altitude.

    L’incident avait fait 17 blessés : 13 passagers et 4 membres d’équipage. L’Airbus A320neo a finalement atterri sans… pic.twitter.com/REFfEM6Yok

    — AlertesNewsFR (@AlertesNewsFR24) August 12, 2026


    واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے بھارتی وزارتِ شہری ہوا بازی نے فوری طور پر ایئر انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) کیمبل ولسن (Campbell Wilson) کو طلب کر لیا۔ اتوار کے روز وزارت نے انکشاف کیا کہ پائلٹ کے ابتدائی طبی ٹیسٹ میں نفسیاتی اثرات پیدا کرنے والے نشہ آور مادوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا، جس کی تصدیق کے لیے لیبارٹری ٹیسٹ لازمی قرار دیے گئے تھے۔ دوسری جانب کیمبل ولسن نے نیوز چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ایئرلائن نے اس سنگین واقعے کی تحقیقات سے وزارت کو آگاہ کر دیا ہے، جبکہ ایئر انڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے پائلٹ کے حتمی ٹیسٹ کے نتائج سے تاحال باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا۔

    Related Posts

    "5 سالوں میں ہر شخص کا اپنا ذاتی اے آئی ایجنٹ ہوگا”،مارک زکر برگ، انسان کیا کرینگے؟ بڑا سوال

    کولمبیا زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ، 36 گھنٹوں بعد بھی ملبے سے خاتون زندہ برآمد

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات،

    مقبول خبریں

    "5 سالوں میں ہر شخص کا اپنا ذاتی اے آئی ایجنٹ ہوگا”،مارک زکر برگ، انسان کیا کرینگے؟ بڑا سوال

    ایئر انڈیا کے ”چرسی پائلٹ ”کا ہوش اڑا دینے والا کارنامہ: جہاز اچانک 300 فٹ نیچے آ گیا، ڈوپ ٹیسٹ میں نشے کی تصدیق!

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات،

    مشرق وسطیٰ میں کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا

    عالمی مارکیٹ میں سونے، چاندی کی قیمتیں بڑھ گئیں،

    بلاگ

    ”بیوروکریٹک مارشل لاء “ ملک محمد سلمان کا کالم

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    سرکاری سکولوں کی شاندار کامیابی — ضلع لیہ کے روشن مستقبل کی نوید

    اور:- یہ نمبروں کی دوڑ ، کہیں تعلیم کا زوال تو نہیں

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.