وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)
پریمئیر لا کالج وزیرآباد کے ڈائریکٹر محمد عمر محبوب ایڈووکیٹ نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپسی پر پریمئیر لا کالج وزیرآباد پہنچنے پر شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر کالج کے اساتذہ، سٹاف، طلبہ، پریمئیر گروپ کے احباب اور دوستوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔کالج پہنچنے پر اساتذہ، سٹاف اور طلبہ نے محمد عمر محبوب ایڈووکیٹ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کا پھولوں کے گلدستوں سے استقبال کیا، جبکہ پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے۔ شرکاء نے ان کی عمرہ کی قبولیت، صحت و سلامتی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر پریمئیر لا کالج وزیرآباد کے ڈائریکٹر محمد عمر محبوب ایڈووکیٹ نے پرتپاک استقبال پر اساتذہ، سٹاف، طلبہ، پریمئیر گروپ کے احباب اور دوستوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محبت، خلوص اور دعاؤں کے ساتھ کیا جانے والا استقبال ان کے لیے باعثِ خوشی اور باعثِ اعزاز ہے۔


