خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے)
سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نورپور تھل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہردلعزیز سماجی شخصیت ملک اللہ دتہ کنول کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
اس موقع پر ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر نے ملک اللہ دتہ کنول کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں اپنے عزیزوں اور دوست احباب کی عیادت اور حوصلہ افزائی کرنا ہماری معاشرتی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔اس موقع پر ایڈووکیٹ ملک ذیشان حیدر گجر اور معروف سوشل ورکر ملک ظل حسین چوہان بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ملک اللہ دتہ کنول نے سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر کی ہسپتال آمد، عیادت اور خلوصِ محبت پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

