Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

      مصنوعی ذہانت بڑا خطرہ،عالمی ٹیک باباؤں نے گھنٹی بجا دی: ا اے آئی کی ترقی کی رفتار سست کرنے کا مطالبہ

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    گزشتہ چار سالوں میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں 75 فیصد کا اضافہ، مجموعی قرض 836 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد / کراچی: ملک کی معاشی صورتحال سے متعلق انتہائی تشویشناک اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار سالوں کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں 75 فیصد کا ریکارڈ اور تشویشناک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مالی سال 2025-26 کے دوران اکیلے مرکزی حکومت کے قرضوں میں 57.5 کھرب روپے کا بھاری بھرکم اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد جون 2026 کے اختتام پر ملک کا مجموعی سرکاری قرضہ تاریخ کی بلند ترین سطح یعنی 836.4 کھرب (83,640 ارب) روپے تک جا پہنچا ہے۔
    اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ مالی سال کے اختتام پر مرکزی حکومت کا مجموعی قرض 778.9 کھرب روپے تھا، یعنی صرف ایک سال کے اندر اس میں 7.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اگر ماہانہ بنیادوں کا جائزہ لیا جائے تو صرف جون کے ایک ماہ کے دوران ہی حکومتی قرض میں 3.86 فیصد کی تیز رفتار نمو ریکارڈ کی گئی۔
    مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ زیر جائزہ مالی سال کے دوران حکومتی قرضوں میں اس بڑے اضافے کی بنیادی وجہ اندرونی (ملکی) قرضوں میں ہونے والا پے در پے اضافہ ہے۔
    مالی سال کے دوران ملکی قرضے 9.1 فیصد بڑھ کر جون 2026 کے اختتام پر 59,440 ارب روپے (594.4 کھرب) تک پہنچ گئے، جبکہ ایک سال قبل یہ 54,470 ارب روپے تھے۔ صرف ایک ماہ کے اندر ملکی قرضوں میں 3.24 فیصد کا اضافہ ہوا۔
    دوسری جانب حکومت کے بیرونی قرضوں میں بھی اضافہ جاری رہا۔ جولائی 2025 سے جون 2026 کے دوران بیرونی قرض بڑھ کر 242 کھرب روپے ہو گئے، جبکہ جون 2025 کے اختتام پر یہ 234.20 کھرب روپے ریکارڈ کیے گئے تھے، جو کہ بیرونی قرضوں میں 3.3 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

    Related Posts

    سڑکیں بند کرنیکا کسی کو اختیار نہیں،غیر قانونی اجتماع کو روکیں، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر ،PTIلانگ مارچ کیخلاف درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹادی

    گورنمنٹ اسکول وسن پورہ میں ایک بھی بچہ پاس نہ ہو سکا: 41 اسکول سربراہان ،اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑی سزا : آئی سی سی نے اعلان کردیا

    مقبول خبریں

    سڑکیں بند کرنیکا کسی کو اختیار نہیں،غیر قانونی اجتماع کو روکیں، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر ،PTIلانگ مارچ کیخلاف درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹادی

    گورنمنٹ اسکول وسن پورہ میں ایک بھی بچہ پاس نہ ہو سکا: 41 اسکول سربراہان ،اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑی سزا : آئی سی سی نے اعلان کردیا

    غزہ پر فلم بنانے والےیہودی فلم سازوں کی اسرائیلی شہریت ختم کرنے کا مطالبہ کیوں کیا جارہاہے؟

    سیاسی ہلچل، مریم نواز اور نواز شریف لاہور سے اسلام آباد روانہ: اہم ملاقاتیں متوقع

    بلاگ

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

     عجیب و غریب ڈیمانڈیں  بروقت نکاح میں رکاوٹیں

    آل پاکستان لودھرا برادری کا سرمایہء افتخار ملک محمد عرفان گہرائی لودھرا

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.