Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      عالمی سیکیورٹی گورننس کا قیام ،نئے عالمی ہتھیاروں کی دوڑ پر ضابطے لاگو کیے جائیں: چین کا مطالبہ

      بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

      سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

      ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بحیرہ احمر میں پاکستانیوں کی ہلاکت: سعودی قیادت میں قائم بحری اتحاد کے اعلامیے پر عمل درآمد کے لیے مکمل تیار ہیں، پاکستان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد:پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بدھ کو تصدیق کی ہے کہ بحیرہ احمر میں ایک تجارتی جہاز پر حملے میں تین پاکستانی جان سے گئے جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔
    پاکستان نے بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب کے قریب حوثی حملوں میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کے بعد ایک اہم اور دوٹوک پالیسی بیان جاری کیا ہے۔
    دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی قیادت میں قائم بحری سلامتی کے اتحاد کا فعال رکن اور دستخط کنندہ ہے، اور عالمی سپلائی چین  کی  بحری آمدورفت کے تحفظ کے لیے اس اتحاد کے اعلامیے پر عمل درآمد میں بھرپور تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔
    بدھ کے روز اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران جب ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی سے بحیرہ احمر میں ایک تجارتی جہاز پر ہونے والے اس ہولناک حملے کے بارے میں سوال کیا گیا جس میں ایک پاکستانی سمیت عملے کے افراد جاں بحق ہوئے تھے، تو انہوں نے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا جاری کردہ بیان دہرایا۔ دفترِ خارجہ نے اس حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
    وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ’پاکستان غیر جنگی تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ اس طرح کے حملے معصوم انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں اور بحیرہ احمر میں جہاز رانی کی آزادی، بحری سلامتی اور تجارتی جہاز رانی کے تحفظ کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ ’میں نے ریاض میں پاکستانی سفارت خانے کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کے ساتھ فوری طور پر رابطہ کرے اور مرنے والے پاکستانی شہریوں کی میتوں کی واپسی اور پاکستان منتقلی کے لیے تمام ضروری اقدامات بھرپور طریقے سے یقینی بنائے، جبکہ زخمی پاکستانی شہری کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔
    ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے تحت بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں جہاز رانی کی مکمل آزادی اور بحری سلامتی کا زبردست حامی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اسٹریٹجک اہمیت کے حامل بحری راستوں پر امن اور سیکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
    طاہر اندرابی نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی جانب سے تشکیل دیے گئے بحری اتحاد کے اعلامیے پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ اسلام آباد اپنے برادر ملک سعودی عرب اور اتحاد کے دیگر تمام شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ بحری سلامتی کے مشترکہ اہداف حاصل کیے جا سکیں، سپلائی چین کو محفوظ بنایا جا سکے اور بین الاقوامی سمندروں میں ٹریفک کو کسی بھی خطرے سے بچایا جاسکتا ہے۔

    Related Posts

    فرانس معاشی نمو میں کمی کی پیشن گوئی

    بینک آف انگلینڈ میں نئی اہم تعیناتیاں

    چین  ‘نیشنل ڈیفنس موبلائزیشن’ قانون میں اہم ترامیم

    مقبول خبریں

    فرانس معاشی نمو میں کمی کی پیشن گوئی

    بینک آف انگلینڈ میں نئی اہم تعیناتیاں

    چین  ‘نیشنل ڈیفنس موبلائزیشن’ قانون میں اہم ترامیم

    سکیورٹی خدشات:مشہور بین الاقوامی پالیسی کانفرنس "والدائی ڈسکشن کلب”کا مقام  تبدیل 

    بھارتی اداکار اننت ناگ کو 2024 کا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دینے کا اعلان

    بلاگ

      دیر بالا کو آگ نہیں، امن کی روشنی چاہیے

      کیا سعودی عرب چاروں طرف سے غیر محفوظ ہو رہا ہے؟

    ملک شوکت حیات شاہی کھرل—تعلیم، عشقِ رسول ﷺ اور خدمتِ خلق کا روشن استعارہ

    ”بدلتے سیاسی حالات “ میاں حبیب کا کالم

    ہمارے سروں کے اوپر جنگ شروع ہو چکی ہے، آسمان اب محفوظ نہیں رہا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.