Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ”اے آئی “ کیسے سیلیبرٹیز کو متاثر کررہی ہے؟ بالی وڈ سینسیشن اداکارہ تبو بھی دہلی ہائیکورٹ پہنچ گئیں

      سپیس ایکس کا راکٹ چاند سے ٹکرا گیا

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا آوارہ راکٹ چاند سے ٹکرانے کو تیار، 3ٹن TNT کے برابر دھماکے سے 90 فٹ چوڑا گڑھا پڑ جائیگا

      ایپل کا بڑا بم: اب ”ہیلو ‘سری’ (Siri) “ سے پوچھنے کے لیے آئی فون صارفین کو بڑی قیمت چکانا ہوگی!

      لاہور ہائیکورٹ کا کرپٹو کرنسی پر اہم فیصلہ، جسٹس طارق سلیم شیخ نے اہم قانونی اصول طے کردیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں بارشیں ، الرٹ جاری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) میں ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اہم اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، چیئرمین این ڈی ایم اے، صوبائی حکام اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ملک بھر میں دریاؤں کے بہاؤ، ممکنہ سیلابی صورتحال اور ہنگامی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
    حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں متوقع بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے کا امکان ہے، جس کے پیش نظرمتعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسلام آباد، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، پنجاب اور سندھ کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ شدید بارشوں کے نتیجے میں شہری سیلاب، ندی نالوں اور پہاڑی برساتی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔شرکا کو چیئرمین این ڈی ایم اے نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ دورۂ نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اورادارے کی تیاریوں، مانیٹرنگ نظام اور ہنگامی رسپانس اقدامات پر بریفنگ دی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام صوبائی حکومتیں، ضلعی انتظامیہ، ریسکیوادارے اورمتعلقہ محکمے مکمل تیاری برقرار رکھیں۔
    حساس علاقوں میں نگرانی مزید مؤثر بنانے، بروقت وارننگ جاری کرنے، ممکنہ متاثرہ آبادی کے بروقت انخلا اورامدادی وسائل کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثراندازمیں نمٹا جا سکے۔

    Related Posts

    چین امریکا تجارتی جنگ، بیجنگ نے بھی چھ امریکی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا، ڈرونز ٹیکنالوجی اور پرزہ جات کی برآمد پر پابندی

    عالمی امن کی امید :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب جائیں گے

    یومِ شہداء کے موقع پر ایس ایس پی آفس ٹنڈوالھیار میں قرآن خوانی

    مقبول خبریں

    چین امریکا تجارتی جنگ، بیجنگ نے بھی چھ امریکی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا، ڈرونز ٹیکنالوجی اور پرزہ جات کی برآمد پر پابندی

    آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں بارشیں ، الرٹ جاری

    عالمی امن کی امید :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب جائیں گے

    عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،سرفراز بگٹی

    جوڈیشل آفیسران کے لیے گاڑیوں کے مینٹائزیشن الاؤنس کی منظوری

    بلاگ

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    ”غازی آباد سے اٹھی چنگاری، کیا پنجاب پولیس میں احتساب کا طوفان آئے گا ؟“

    گاذر قبیلے کا فخر حافظ محمد رفیق گاذر شہید وطن پر قربان

     شانگلہ… جہاں پہاڑ آج بھی سرسبز مگر ہر گھر ماتم کدہ بن چکا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.