ٹنڈوالہیار رپورٹ تیمور رضا قائم خانی
ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کی ہدایت پر یومِ شہداء کے موقع پر ایس ایس پی آفس ٹنڈوالھیار میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں سندھ پولیس کے شہداء سمیت وطن کی سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداء کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ایس ایس پی ٹنڈوالھیار کے احکامات پر ضلع بھر کی تمام پولیس عمارتوں اور سرکاری گاڑیوں پر یومِ شہداء کے حوالے سے پینا فلیکس آویزاں کیے گئے تاکہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے اور ان کی لازوال خدمات کو اجاگر کیا جا سکے ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ نے ضلع ٹھٹہ میں دورانِ ڈیوٹی شہید ہونے والے پولیس جوان علی اکبر مری اور عبدالمجید مری کے بچوں کی معیاری تعلیم کے لیے TST اسکول راشد آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسکول انتظامیہ سے ملاقات کی اور شہداء کے بچوں کے داخلے کے لیے باقاعدہ درخواست جمع کروائی اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈوالھیار نے کہا کہ سندھ پولیس اپنے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جبکہ شہداء کے بچوں کی تعلیم، فلاح و بہبود اور روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

