Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ”اے آئی “ کیسے سیلیبرٹیز کو متاثر کررہی ہے؟ بالی وڈ سینسیشن اداکارہ تبو بھی دہلی ہائیکورٹ پہنچ گئیں

      سپیس ایکس کا راکٹ چاند سے ٹکرا گیا

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا آوارہ راکٹ چاند سے ٹکرانے کو تیار، 3ٹن TNT کے برابر دھماکے سے 90 فٹ چوڑا گڑھا پڑ جائیگا

      ایپل کا بڑا بم: اب ”ہیلو ‘سری’ (Siri) “ سے پوچھنے کے لیے آئی فون صارفین کو بڑی قیمت چکانا ہوگی!

      لاہور ہائیکورٹ کا کرپٹو کرنسی پر اہم فیصلہ، جسٹس طارق سلیم شیخ نے اہم قانونی اصول طے کردیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    چین امریکا تجارتی جنگ، بیجنگ نے بھی چھ امریکی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا، ڈرونز ٹیکنالوجی اور پرزہ جات کی برآمد پر پابندی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بیجنگ :چین نے واشنگٹن کی جانب سے جبری مشقت اور قومی سلامتی کے خدشات کے تحت لگائی گئی حالیہ تجارتی پابندیوں کے ردِعمل میں امریکا کے خلاف جوابی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
    چین کے جوابی اقدامات میں ڈرونز اور ان کے اہم پرزہ جات و ٹیکنالوجی کی برآمد پر سخت کنٹرول اور چھ امریکی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنا شامل ہے۔
    غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب امریکا نے چین اور 59 دیگر ممالک پر نیا ٹیرف لگایا جو حالیہ تجارتی اقدامات کی ایک کڑی ہے۔
    چینی وزارتِ تجارت کے ترجمان نے کہا کہ ’امریکی اقدامات چین کے جائز حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔ چین صرف ضروری جوابی اقدامات ہی کر سکتا ہے، جن میں امریکا کو ڈرونز اور ان کے اہم پرزہ جات و ٹیکنالوجی کی برآمد پر کنٹرول سخت کرنا شامل ہے۔‘
    بیجنگ کے اقدامات میں چینی سرٹیفیکیشن اداروں کی فیکٹری انسپیکشن معطل کرنا، امریکی کمپلائنس ٹیسٹنگ کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنا اور دفتر کے پرنٹرز اور کاپی مشینوں کی درآمد پر قومی سلامتی کی تحقیقات شروع کرنا شامل ہے۔
    چین نے جن چھ امریکی کمپنیوں پر پابندیاں لگائیں ان میں ’اپلائیڈ ڈی این اے سائنسز‘ اور ’سڑاٹم ریزروائر‘ بھی شامل ہیں۔ چین نے کہا کہ یہ کمپنیاں ’غیر قانونی امریکی پابندیوں میں مدد اور حمایت کر رہی تھیں‘ اور ان کی سرگرمیوں کی نوعیت ’انتہائی سنگین‘ ہے۔
    اقوامِ متحدہ نے سنکیانگ میں زیادہ تر مسلم ایغور اقلیت کے خلاف ممکنہ جرائمِ انسانیت کی وارننگ دی ہے، جسے چین سختی سے رد کرتا ہے۔
    چین کے اعلیٰ تجارتی اہلکار ہی لیفینگ نے امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر سے فون پر بات کرتے ہوئے ’شدید تشویش‘ کا اظہار کیا۔
    گذشتہ ہفتے جب واشنگٹن نے بیرونِ ملک تیار کردہ انسان نما اور روبوٹس کی درآمد پر پابندی لگائی تھی تو چین نے امریکا پر الزام لگایا تھا کہ وہ چینی کمپنیوں کو ’دبانے‘ کی کوشش کر رہا ہے۔
    چین اور امریکا پچھلے سال زیادہ تر وقت تجارتی جنگ میں الجھے رہے، لیکن اکتوبر میں صدر ٹرمپ اور صدر شی جن پنگ کی ملاقات کے بعد یہ جنگ بندی ہوئی تھی۔ تازہ امریکی ٹیرف نے اس جنگ بندی کو خطرے میں ڈال دیا ہے، اور بیجنگ نے واشنگٹن کو تجارتی جنگ نہ چھیڑنے کی وارننگ دی ہے۔
    گذشتہ ماہ ٹرمپ انتظامیہ نے چین، پاکستان اور یورپی یونین سمیت 60 تجارتی شراکت دار ممالک سے آنے والی اشیا پر 10 فیصد اور 12.5 فیصد کا نیا ٹیرف عائد کیا تھا۔ اور کہا تھا کہ یہ اقدام جبری مشقت پر پابندیوں کے کمزور نفاذ کے الزامات کے تحت کیا جا رہا ہے۔
    چین پر امریکا نے 12.5 فیصد ٹیرف لگا کر ایغور اقلیت کو جبری مشقت کیمپوں میں رکھنے کا الزام لگایا تھا۔ اس کے بعد امریکا نے 43 چینی کمپنیوں کو ’اینٹٹی لسٹ‘ میں شامل کیا، جس پر چین کا شدید ردعمل سامنے آیا۔
    چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے گذشتہ جمعے کو 43 چینی کمپنیوں کو ’ایغور فورسڈ لیبر پریونشن ایکٹ‘ کے تحت ’اینٹٹی لسٹ میں شامل کیا، جن میں کپاس کی ٹیکسٹائل انٹرپرائزز بھی شامل ہیں۔

    Related Posts

    پنجاب حکومت نے صحافیوں کو پیغام دیدیا، انتظار کریں اگلی باری کس کی ہے؟ حامد میر

    آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں بارشیں ، الرٹ جاری

    عالمی امن کی امید :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب جائیں گے

    مقبول خبریں

    پنجاب حکومت نے صحافیوں کو پیغام دیدیا، انتظار کریں اگلی باری کس کی ہے؟ حامد میر

    چین امریکا تجارتی جنگ، بیجنگ نے بھی چھ امریکی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا، ڈرونز ٹیکنالوجی اور پرزہ جات کی برآمد پر پابندی

    آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں بارشیں ، الرٹ جاری

    عالمی امن کی امید :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب جائیں گے

    عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،سرفراز بگٹی

    بلاگ

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    ”غازی آباد سے اٹھی چنگاری، کیا پنجاب پولیس میں احتساب کا طوفان آئے گا ؟“

    گاذر قبیلے کا فخر حافظ محمد رفیق گاذر شہید وطن پر قربان

     شانگلہ… جہاں پہاڑ آج بھی سرسبز مگر ہر گھر ماتم کدہ بن چکا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.