دیر بالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز () کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں شرینگل پولیس نے چوری کے مقدمہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم مفتاح الدین ولد اخونزادہ سکنہ ٹینگحصار شرینگل کو گرفتار کر لیا۔دوران تفتیش ملزم کی نشاندہی پر مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا گیا، جبکہ مقدمہ کے دیگر پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے اور واردات میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

