پنجاب نارکوٹکس فورس کی بڑی کارروائی۔ کروڑوں روپے مالیت کی آئس پکڑ لی 4افراد گرفتار،15 کلو آئس برآمد کر لی۔ ترجمان پنجاب نارکوٹکس کنٹرول کے مطابق ملزمان بین الصوبائی گروہ چلا رہے تھے۔آئس گلگت بلتستان اور بلوچستان سے ملتان اسمگل کی جا رہی تھی , ملزمان آئس تعلیمی اداروں کے طلباء اور نوجوانوں کو فروخت کرتے تھے۔

