نئی دہلی:بھارتی دارالحکومت میں جاری طلبہ کے پرامن احتجاج پر حکومتی ہتھکنڈے اور ریاستی جبر اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے۔ بھارتی پولیس اور سادہ لباس میں ملبوس نقاب پوش بی جے پی کے غنڈوں کی جانب سے مظاہرین پر شدید تشدد کے باوجود ‘جنریشن زی’ (نوجوان نسل) نے سر جھکانے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
Goosebumps. pic.twitter.com/YGl7qmNENC
— Mohammed Zubair (@zoo_bear) July 22, 2026
مظاہرے کے دوران پیش آنے والے ایک دلخراش واقعے میں جب حکومتی پشت پناہی رکھنے والے عناصر نے ایک پرجوش طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، تو اس کے غیور ساتھی ڈھال بن کر سامنے آ گئے۔ طلبہ نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنے ساتھی کو ظالموں کے چنگل سے بچایا بلکہ اس مشترکہ مزاحمت نے انتظامیہ کے تمام خوف پھیلانے کے منصوبوں کو خاک میں ملا دیا۔ نوجوانوں کے اس جرات مندانہ عزم نے سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچا رکھی ہے، جہاں ہر طرف ان کے حوصلے کی تعریف کی جا رہی ہے۔

