Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

      سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

      ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

      چینی قونصل جنرل اور علی ڈار کی ملاقات، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایرانی ریال تاریخ کی نچلی ترین سطح پر؛ ایک ڈالر 19 لاکھ ریال کے برابر، پاکستانی کیوں پریشان؟

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تہران/کراچی:ایران کی معیشت گہرے بحران کی لپیٹ میں ہے اور ایران کی ملکی کرنسی ‘ریال’ اپنی تاریخ کی بدترین گراوٹ کا شکار ہو گئی ہے۔ 17 جولائی 2026 کو اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قدر میں ریکارڈ کمی کے بعد ایک امریکی ڈالر کی قیمت 19 لاکھ 18 ہزار ریال تک جا پہنچی ہے۔ غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں ریال کی قدر میں اس تیزی سے آتی گراوٹ نے ایرانی معیشت کے مستقبل پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
    تازہ ترین مارکیٹ رپورٹس کے مطابق، صرف امریکی ڈالر ہی نہیں بلکہ دیگر عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں بھی ریال بے وقعت ہو چکا ہے۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 25 لاکھ 80 ہزار ریال جبکہ یورو 21 لاکھ 90 ہزار ریال سے زائد میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال ملک میں درآمدی اشیا، ادویات اور خام مال کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا پیش خیمہ ہے، جس سے عام آدمی کی قوتِ خرید مزید متاثر ہوگی۔
    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) نے پہلے ہی 2026 میں ایران میں مہنگائی کی شرح بلند رہنے اور معاشی جمود کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ ماہرینِ معاشیات کے مطابق اس زوال کی بنیادی وجوہات میں:

    مغربی ممالک کی جانب سے عائد سخت بین الاقوامی پابندیاں۔

    خطے کی موجودہ غیر یقینی جنگی صورتحال۔

    توانائی کے شعبے میں تعطل اور تجارت و نقل و حمل میں حائل رکاوٹیں۔

    سیاسی عدم استحکام شامل ہیں۔

    اس بحرانی کیفیت کے باوجود، پاکستان کے مختلف شہروں میں سرمایہ کاروں کی جانب سے ایرانی ریال خریدنے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ انٹر بینک ریٹس کے مطابق اس وقت ایک پاکستانی روپے کے بدلے تقریباً 4,950 ایرانی ریال مل رہے ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں مختلف شہروں میں 6 سے 7 ہزار روپے میں ایک کروڑ ایرانی ریال تک کی خرید و فروخت کی اطلاعات ہیں۔
    بعض سرمایہ کاروں کا ماننا ہے کہ اگر مستقبل میں ایران پر پابندیوں میں نرمی آتی ہے تو ریال کی قدر بحال ہو سکتی ہے، تاہم مالیاتی ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ موجودہ علاقائی کشیدگی اور معاشی غیر یقینی کے باعث اس کرنسی میں سرمایہ کاری انتہائی پرخطر ثابت ہو سکتی ہے۔

    Related Posts

    ”کرپشن کے خلاف اہلکاروں کی گرفتاریاں ، آئی جی پنجاب پریشان کیوں ؟“

     چونڈہ بازار میں تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کا سخت موقف، دکانداروں کو فوری خود  ختم کرنے کی ہدایت

    بڈیانہ: مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی سے تاجروں کا لاکھوں کا نقصان

    مقبول خبریں

    ”کرپشن کے خلاف اہلکاروں کی گرفتاریاں ، آئی جی پنجاب پریشان کیوں ؟“

    بڈیانہ: مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی سے تاجروں کا لاکھوں کا نقصان

    سیالکوٹ: خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ، عمر ڈار اور پی ٹی آئی کے 200 سے زائد کارکنوں پر مقدمہ درج

    سیالکوٹ: 3 سالہ بیٹی کو قتل کرنے والا سنگ دل باپ ڈی پی او کے نوٹس پر گرفتار

    وزیر اعلیٰ مریم نواز کا فلیگ شپ پروجیکٹ ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ اقوام متحدہ کے prestigious ایوارڈ کے لیے نامزد

    بلاگ

      کیا سعودی عرب چاروں طرف سے غیر محفوظ ہو رہا ہے؟

    ملک شوکت حیات شاہی کھرل—تعلیم، عشقِ رسول ﷺ اور خدمتِ خلق کا روشن استعارہ

    ”بدلتے سیاسی حالات “ میاں حبیب کا کالم

    ہمارے سروں کے اوپر جنگ شروع ہو چکی ہے، آسمان اب محفوظ نہیں رہا

    DNA: زندگی کی کتاب

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.