لاہور(نعیم احمد سے)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یوم آبادی پراپنے پیغام میں کہاہے کہ آبادی کا بوجھ ملکی وسائل کے لئے بہت بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔ آبادی کی روزبروز بڑھتی شرح بہت سے معاشی اور سماجی وسائل کی جڑ بن چکی ہے۔ غربت،چائلڈ لیبر،صحت،تعلیم اور غذا کی بنیادی وجہ آبادی کا بے ہنگم پھیلئوا ہے۔ خدشہ ہے کہ چند دہائیوں تک میسر وسائل ملکی ضروریات پورا کرنے سے قاصر ہونگے۔ موسیماتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آبادی کا سدباب کرکے پاکستان ترقی کی رفتار کو تیز تر کر سکتا ہے۔ صحت اور تعلیم کی بہت سہولتوں کے لئے آبادی اور وسائل کے تناسب کو مد نظر رکھنا ہوگا۔

