Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسپیس ایکس اے آئی کا نیا شاہکار: "گروک 4.5” متعارف، اوپن اے آئی اور اینتھروپک کے لیے بڑا چیلنج

      سمندر میں لاپتہ نجی کارگو طیارے کی تلاش میں اہم پیشرفت؛ اوڑمارہ کے ساحل کے قریب ملبہ مل گیا

        بدھ کو زمین پر 99% لوگوں کو ایک ہی وقت میں سورج کی روشنی ملے گی

      فولڈ ایبل آئی فون لانچ سے متعلق بڑی خبر!

      ہائبرڈ گاڑیاں مہنگی؛ حکومت نے ٹیکس مراعات ختم کر دیں، مجموعی ٹیکس 25 فیصد

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نمازِ جنازہ بیٹے مصطفیٰ خامنہ ای نے پڑھائی :امریکی میزائل حملوں کی گونج میں آیت اللہ علی خامنہ ای مشہد میں سپردِ خاک

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    مشہد/تہران:ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ان کے آبائی شہر مشہد میں امام رضا علیہ السلام کے مزار کے احاطے میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔ ان کی آخری رسومات کے ساتھ ہی چار جولائی سے جاری تین روزہ ریاستی سوگ کا اختتام ہو گیا۔ ایران کے سابق رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ ان کے بڑے بیٹے مصطفیٰ خامنہ ای نے پڑھائی ہے۔
    آیت اللہ خامنہ ای کی میت کو تہران، قم اور دیگر بڑے شہروں سے گزارا گیا جہاں لاکھوں سوگواروں نے اپنے قائد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تدفین کے موقع پر مشہد میں لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر موجود تھا۔ سوگواروں نے سرخ جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نتن یاہو کے خلاف شدید غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔ جنازے کے دوران "مرگ بر امریکہ” اور "مرگ بر اسرائیل” کے نعرے گونجتے رہے۔
    آیت اللہ علی خامنہ ای کے صاحبزادے اور ممکنہ جانشین آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سیکیورٹی خدشات اور صحت کی وجوہات کے باعث عوامی مقامات پر دکھائی نہیں دیے، تاہم انہوں نے ایک تحریری پیغام کے ذریعے قوم کا شکریہ ادا کیا۔
    واضح رہے کہ 28 فروری 2026 کو ایران پر ہونے والے ایک مشترکہ امریکی و اسرائیلی حملے کے نتیجے میں آیت اللہ علی خامنہ ای اپنے خاندان کے متعدد افراد سمیت جاں بحق ہو گئے تھے۔ اس واقعے نے ایران میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے، اور جنازے میں شریک افراد نے اپنے قائد کے خون کا بدلہ لینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
    آیت اللہ خامنہ ای نے 1989 میں آیت اللہ روح اللہ خمینی کی وفات کے بعد ایران کی قیادت سنبھالی تھی۔ اپنے طویل دورِ اقتدار میں انہوں نے مغرب کے خلاف مزاحمت کی پالیسی اپنائی، ملک کے جوہری پروگرام کو مستحکم کیا اور خطے میں اپنے اثر و رسوخ کو بڑھایا۔ انہوں نے ایران کے اندر سخت گیر علماء کی حکمرانی کو مستحکم کیا اور پاسدارانِ انقلاب کو سیاسی و عسکری اعتبار سے بے پناہ طاقت عطا کی۔
    ان کی موت کے بعد، ایران ایک ایسے دور میں داخل ہو چکا ہے جہاں مستقبل کے چیلنجز اور عالمی طاقتوں کے ساتھ کشیدگی کے سائے مزید گہرے ہو رہے ہیں۔

    Related Posts

    امریکا اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے، جنگ رکوانے کے لئے پاکستان ، قطر متحرک، ایگزیوس

    فلوریڈا کا پام بیچ ایئرپورٹ اب "ڈونلڈ جے ٹرمپ انٹرنیشنل ایئرپورٹ” بن گیا،شناخت PBI سے بدل کر DJT ہو گئی

    بھارتی فوج کے سربراہ جنرل سیٹھ کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

    مقبول خبریں

    بھارتی فوج کے سربراہ جنرل سیٹھ کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

    کیا کرپٹو کرنسی حرام ہے؟ مفتی تقی عثمانی کا بڑا فتویٰ جاری، ڈیجیٹل اثاثوں کی خرید و فروخت کا مستقبل کیا؟

    نمازِ جنازہ بیٹے مصطفیٰ خامنہ ای نے پڑھائی :امریکی میزائل حملوں کی گونج میں آیت اللہ علی خامنہ ای مشہد میں سپردِ خاک

    کسی بھی امریکی مہم جوئی کے خلاف دفاع کیلئے تیار ہیں، عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے گفتگو

    کورونا نے پھر دی دستک!   2 لوگوں کی موت، 4 پازیٹو پائے گئے

    بلاگ

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    تاج پورہ، لکشمی چوک اور پانی والا تالاب ہمیشہ لاہور کی بارش کی سرخیوں میں کیوں سرفہرست رہتے ہیں؟

    اختیار نہیں، مثال قائم کرنے کا نام قیادت ہے: پولیس کے گمنام ہیروز کی ان کہی داستان،معاذ ظفر کو ستارۂ امتیاز کیوں ملا؟

    ڈی آئی جی اپریشن لاہور پر تنقید کیوں ؟ملک محمد سلمان کا کالم

    اور:- سوال صرف ایک ہے۔۔۔ آخر کب تک۔

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.