سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
سیالکوٹ کے محلہ رنگ پورہ کے ریلوے پل سے نالہ ایک میں چھلانگ لگانے والی خاتون کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ایک خاتون جس کی شناخت 39 سالہ ارشاد بی بی زوجہ امجد سکنہ سئیو والی تحصیل پسرور کے نام سے ہوئی ہے یہ خاتون ذہنی دباؤ کا شکار تھی اور اس نے رنگ پورہ کے ریلوے پل سے نالہ ایک میں چھلانگ لگا دی تھی۔اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ٹیم نے نہر میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔ مسلسل کوششوں کے بعد ٹیم نے خاتون کی لاش مذکورہ نالہ سے نکال کر ضروری قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

