نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)
محکمہ سوشل ویلفیئر شہید بینظیرآباد میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوزیہ حسن کی جانب سے کے تعاون اور الیکشن کمیشن آف پاکستان و نادرا کے اشتراک سے ووٹر رجسٹریشن، قومی شناختی کارڈ، ب فارم اور ایپ سے متعلق آگاہی سیشن منعقد کیا گیا۔سیشن میں شرکاء کو ووٹر رجسٹریشن، ووٹر فہرستوں میں اندراج و درستگی، حقِ رائے دہی کے مؤثر استعمال اور نئے ووٹروں کی رجسٹریشن کے طریقۂ کار سے آگاہ کیا گیا، جبکہ نادرا کے ریجنل انچارج رفیق احمد بلّر نے ایپ کے ذریعے قومی شناختی کارڈ کی آن لائن درخواست، تجدید اور دیگر ڈیجیٹل سہولیات کے استعمال پر عملی رہنمائی دی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شہید بینظیرآباد محمد یوسف مجیدانو نے کہا کہ ہر اہل شہری کے لیے قومی شناختی کارڈ کا حصول اور ووٹر رجسٹریشن ناگزیر ہے، کیونکہ ووٹ کا درست استعمال جمہوری نظام کے استحکام کی بنیاد ہے۔ سیشن کے اختتام پر شرکاء کے سوالات کے جوابات دیے گئے اور معلوماتی مواد بھی تقسیم کیا گیا۔

