آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو پہلی کامیابی مل گئی اور پاکستان ویمنز ٹیم نے آخری میچ میں نیدر لینڈ کو 37 رنز سے شکست دے دی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی ، اوپنر منیبہ علی 12 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں ،اس کے بعد گلفروزہ اور عائشہ ظفر نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 79 رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔
عائشہ ظفر 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں، ان کے بعد کوئی بھی بیٹر گلفروزہ کا ساتھ نہ دے سکی اور ایک ایک کرکے وکٹیں گرتی چلیں گئیں۔
فاطمہ ثنا 3، ارم جاوید اور سارہ جبین 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئیں، گلفروزہ نے 63 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں ان کی اننگز میں 9 چوکے شامل تھے۔
پاکستان ٹیم نے چھ وکٹ پر 126 رنز بنائے۔
جواب میں نیدر لینڈز کی ٹیم 18 اوور میں 89 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپتان بابیتی لیدی 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا اور عائشہ ظفر نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی مسلسل چار میچز میں شکست کے بعد یہ پہلی کامیابی ہے۔

