Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ائیر انڈیا کا پائلٹ معطل

      گوگل کا نیا سمارٹ اسپیکر میدان میں: جیمنائی (Gemini) کی طاقت اور جدید ڈیزائن کے ساتھ پیشکش

      میٹا کا ٹیکنالوجی اور فیشن کا حسین امتزاج: نئی ’میٹا گلاسز‘ 26 اسٹائلز کے ساتھ متعارف

      دنیا کی تاریخ میں پہلی بار اے آئی وکیل نے مقدمہ جیت لیا

      بدل گیا انفوٹیمنٹ کا جہاں ، سام سنگ ٹی وی میں انسٹا گرام ٹی وی ویب متعارف، کون سے انوکھے فیچرز متعارف کرائے گئے جانئیے!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ہمسایہ ممالک میں اسرائیلی طیاروں کی مشکوک پروازیں، خطرہ ہوا تو ایران کا جواب سخت ہوگا، پاسداران انقلاب

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تہران :ایران کی مرکزی فوجی کمانڈ نے خبردار کیا ہے کہ ایران بعض ہمسایہ ممالک کی فضائی حدود میں اسرائیلی فوجی طیاروں کی نقل و حرکت کو اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ تصور کرتا ہے۔ ایرانی فوج نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی خطرہ محسوس ہونے پر ایران سخت جواب دے گا۔
    ایران کی خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر نے جمعے کو جاری بیان میں اسرائیلی فوجی طیاروں کی بعض ہمسایہ ممالک کی فضائی حدود سے ایران کی جانب پروازوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
    خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کی جاب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پڑوسی ممالک کی فضائی حدود میں اسرائیلی فوجی طیاروں کی موجودگی اور نقل و حرکت خطرناک اقدام ہے۔
    آج نیوز کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ اگر امریکا اسرائیل کو قابو میں رکھنے یا اس کے اقدامات کو روکنے میں ناکام رہتا ہے تو ایران اپنے خلاف کسی بھی قسم کے خطرے کو برداشت نہیں کرے گا اور بھرپور جواب دے گا۔
    واضح رہے کہ اس بیان میں کسی ملک کا باقاعدہ نام نہیں لیا گیا ہے تاہم ایران کے سرکاری میڈیا پریس ٹی وی نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے عراقی حکومت اور کردستان کی نیم خودمختار حکومت کو باضابطہ طور پر ایک سخت پیغام بھیجا ہے، جس میں شمالی عراق میں موجود ایران مخالف مسلح گروپوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
    رپورٹ کے مطابق یہ پیغام تہران میں عراق کے سفیر یاسر الحجاج کے ذریعے پہنچایا گیا ہے، جس میں بغداد اور اربیل کے سامنے دو تجاویز رکھی گئی ہیں۔ پہلی یہ کہ ان گروپوں کے رہنماؤں اور ارکان کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کے لیے ایران کے حوالے کیا جائے یا پھر انہیں ایک مقررہ مدت کے اندر کسی تیسرے ملک منتقل کرنے کے انتظامات کیے جائیں۔
    رپورٹ کے مطابق ایران عراق کے کردستان ریجن میں ان گروپوں کی موجودگی اور سرگرمیوں کو اپنی قومی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ سمجھتا ہے، اسی لیے اس نے عراق کی مرکزی حکومت اور کرد حکام تک اپنے خدشات پہنچا دیے ہیں۔
    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران حالیہ مہینوں میں شمالی عراق میں متعدد حملے کر چکا ہے، جن میں 8 جون کو سلیمانیہ میں ایک ایسے گروپ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے کارروائی کی گئی تھی جسے تہران دہشت گرد تنظیم قرار دیتا ہے۔ اس سے قبل بھی ایران خبردار کر چکا ہے کہ اگر علیحدگی پسند گروپ اس علاقے کو ایران میں داخلے کے لیے استعمال کرتے رہے تو عراق کردستان ریجن میں موجود ان گروپوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

    Related Posts

    کیا مودی دورِ حکومت میں پاک-بھارت مذاکرات بحال ہوں گے؟ میرواعظ نے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

    ایپسٹین فائلز:مزید چہرے بے نقاب،بڑے نام سامنے آئینگے! امریکی عدالت کا محکمہ انصاف کو مزید خفیہ دستاویزات جاری کرنے کا حکم، ایگزیوس

    نئی مصنوعی ادویات، کوکین اور میتھ کے استعمال میں پہلے سے پانچ گنا اضافہ

    مقبول خبریں

    ایپسٹین فائلز:مزید چہرے بے نقاب،بڑے نام سامنے آئینگے! امریکی عدالت کا محکمہ انصاف کو مزید خفیہ دستاویزات جاری کرنے کا حکم، ایگزیوس

    نئی مصنوعی ادویات، کوکین اور میتھ کے استعمال میں پہلے سے پانچ گنا اضافہ

    غازی کی سرحدی پوسٹ پر تعیناتی اور تھانیدار کی ویڈیو، نظام کے دو چہرے

    ہمسایہ ممالک میں اسرائیلی طیاروں کی مشکوک پروازیں، خطرہ ہوا تو ایران کا جواب سخت ہوگا، پاسداران انقلاب

    دنیا کے 10 سب سے بڑے زلزلوں پر ڈالیں ایک نظر، کہاں کتنی تباہی مچی؟

    بلاگ

    غازی کی سرحدی پوسٹ پر تعیناتی اور تھانیدار کی ویڈیو، نظام کے دو چہرے

    انسان کو بیدار تو ہو لینے دو، ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؑ

    گرتی ہوئی دیواروں کو سہارا دیجئے!

    ’’سنہری موقع‘‘ میاں حبیب کا کالم

    نسخے کو متنازع بنا کر ڈاکٹر کے اختیار کو کمزور نہ کریں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.