Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

      کیسا ہوگا سام سنگ کا جدید ترین فون? گلیکسی ایس 27 الٹرا کے نئے ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار فیچرز سے متعلق تفصیلات لیک

      فٹنس سرٹیفیکیٹ لینے کی مدت بڑھا دی گئی، لاہور میں اب مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں پڑے گی: مریم اورنگزیب

      ایمازون کا تاریخی قدم: پہلی بار اینڈرائیڈ اور ‘الیکسا پلس’ سے لیس مہنگے ٹیبلٹس متعارف

      دنیا کی پہلی ‘نیوکلیئر کلاک’ تیار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ورلڈ کپ: برازیل شاندار فتح کے ساتھ آخری 32 مرحلے میں، سکاٹ لینڈ کا سفر تمام

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    جنوبی افریقہ، کینیڈا اور بوسنیا نے پہلی بار ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچ کر تاریخ رقم کر دی، میکسیکو کی بھی مسلسل تیسری کامیابی۔

    برازیل نے سکاٹ لینڈ کی کمزور دفاعی لائن کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بدھ کو ورلڈ کپ کے آخری 32 مرحلے تک رسائی حاصل کر لی جبکہ جنوبی افریقہ، کینیڈا اور بوسنیا-ہرزیگووینا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
    پانچ بار کے عالمی چیمپیئن برازیل نے میامی میں سکاٹ لینڈ کو تین – صفر سے شکست دے کر گروپ سی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
    وہ گول اوسط کی بنیاد پر دوسرے نمبر پر آنے والے مراکش سے آگے ہے، جس نے اٹلانٹا میں ہیٹی کو چار – دو سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔
    جنوبی افریقہ نے مونتری میں جنوبی کوریا کو ایک – صفر سے حیران کن شکست دے کر گروپ اے میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور اب آخری 32 میں اس کا مقابلہ کینیڈا سے ہو گا، جس نے بھی گروپ بی میں دوسرے نمبر پر رہ کر تاریخ رقم کی۔
    تاہم ہارڈ راک سٹیڈیم میں برازیل کی جیت نے سکاٹ لینڈ کو باہر کر دیا، جس سے مشہور ’ٹارٹن آرمی‘ کے پرجوش مداحوں کا جوش ماند پڑ گیا۔
    سکاٹ لینڈ کو اپنی کمزور دفاعی کارکردگی پر افسوس رہا کیونکہ برازیل نے باآسانی فتح حاصل کی۔
    ونیسیئس جونیئر نے برازیل کے لیے دو گول کیے۔ انہوں نے ساتویں منٹ میں سکاٹ مک کینا کی بڑی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی۔
    ریئل میڈرڈ کے سٹرائیکر نے پہلے ہاف کے اضافی وقت میں ہیڈر کے ذریعے دوسرا گول بھی کیا جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے سٹرائیکر ماتھیس کنہا نے 60 ویں منٹ میں تیسرا گول کر کے کامیابی کو یقینی بنا دیا۔
    اس فتح کے دوران کوچ کارلو انجیلوٹی نے تجربہ کار سٹرائیکر نیمار کو بھی اس ٹورنامنٹ میں پہلی بار میدان میں اتارا، جو برازیل کے تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں اور دوسرے ہاف میں بطور متبادل شامل ہوئے۔
    انجیلوٹی نے بعد میں اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’ہم نے بحیثیت مجموعی ٹیم کھیل پیش کیا اور یہ ایک اچھی بات ہے۔ بہت سی مثبت چیزیں ہیں، جیسے نیمار کی واپسی، جو ہماری مدد کر سکتی ہے۔‘
    دن کا سب سے بڑا سرپرائز مونتری میں دیکھنے میں آیا جہاں جنوبی افریقہ نے، جو ٹورنامنٹ کے آغاز میں میکسیکو سے دو- صفر کی مایوس کن شکست کے ساتھ باہر ہوا تھا، مضبوط سمجھے جانے والے جنوبی کوریا کو ایک – صفر سے شکست دے دی۔
    تھیپیلو میسیکو کے 63ویں منٹ کے گول نے ایک محتاط مقابلے کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ تین سابقہ ورلڈ کپ مہمات میں ابتدائی مرحلے میں باہر ہونے کے بعد پہلی بار آگے بڑھا۔
    جنوبی افریقہ کے کوچ ہیوگو بروس نے کہا ’یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ کیسا محسوس ہو رہا ہے۔ یہ ایک شاندار تجربہ ہے۔ ہم نے گول کیا، پھر 20 منٹ دل زور سے دھڑکتا رہا اور ہم چاہتے تھے کہ میچ جلد ختم ہو جائے۔‘
    جنوبی افریقہ اب اتوار کو لاس اینجلس میں ورلڈ کپ کے شریک میزبان کینیڈا کے خلاف ناک آؤٹ مرحلے کے پہلے میچ میں کھیلے گا۔

    کینیڈا نے بدھ کو وینکوور میں سوئٹزرلینڈ سے دو – ایک سے ہار کے باوجود گروپ بی میں دوسرے نمبر پر رہ کر تاریخ میں پہلی بار دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔
    کینیڈا نے گول اوسط کی بنیاد پر تیسرے نمبر پر آنے والے بوسنیا-ہرزیگووینا کو پیچھے چھوڑا، جس نے قطر کو تین – ایک سے شکست دی۔
    بعدازاں بدھ کی شب بوسنیا نے بھی جشن منایا جب فیفا نے تصدیق کی کہ وہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی آٹھ بہترین ٹیموں میں شامل ہو کر ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔
    اس کے چار پوائنٹس اسے پہلی بار اگلے مرحلے میں لے جانے کے لیے کافی ثابت ہوئے۔
    دن کے دوسرے میچ میں میکسیکو نے، جو پہلے ہی گروپ اے میں دو ابتدائی فتوحات کے ساتھ سرفہرست پوزیشن حاصل کر چکا تھا، ایسٹاڈیو ایزٹیکا میں جمہوریہ چیک کو تین – صفر سے شکست دے کر گروپ مرحلے کا اختتام سو فیصد کامیابی کے ساتھ کیا۔
    میکسیکو اب 30 جون کو اسی سٹیڈیم میں آخری 32 کے میچ میں حصہ لے گا جبکہ چیک ٹیم گروپ میں آخری پوزیشن پر آنے کے بعد وطن واپس لوٹ گئی۔
    ماتیو شاویز نے 55ویں منٹ میں میکسیکو کو برتری دلائی جبکہ چھ منٹ بعد ہیولیان کینونیس نے چیک دفاع کی بے ترتیبی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسرا گول کر دیا۔
    اضافی وقت کے چوتھے منٹ میں الوارو فیدالگو نے ایک شاندار گول کر کے میکسیکو کی فتح کو یادگار بنا دیا۔
    میکسیکو نے دوسرے ہاف میں گول کیپر گیلرمو اوچوا کو بھی بطور متبادل میدان میں اتارا، جس سے انہیں 40 سال کی عمر میں چھٹے ورلڈ کپ فائنلز میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوا۔

    Related Posts

    "ملتان پولیس میں تبدیلی کی کہانی”: میرٹ کی جیت ، سازش ناکام ، اختر فاروق نے چارج سنبھال لیا

    جنتر منتر پر احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن

    ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے: 7 میں سے ایک شخص دماغی صحت کے مسائل سے پریشان

    مقبول خبریں

    "ملتان پولیس میں تبدیلی کی کہانی”: میرٹ کی جیت ، سازش ناکام ، اختر فاروق نے چارج سنبھال لیا

    جنتر منتر پر احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن

    ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے: 7 میں سے ایک شخص دماغی صحت کے مسائل سے پریشان

    روس کا یوکرین پر ہلاکت خیز گلائیڈ بم حملہ: 3 بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق

    ایران کے میزائل کارخانے محفوظ اور ذخیرے میں اضافہ جاری: بلومبرگ کا دعویٰ، امریکا اور اسرائیل کی نئی حکمت عملی

    بلاگ

    ریت کی دیوار پر بیٹھا پختونخوا کا اقتدار اور آرٹیکل 232 کی گونج

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.