مری ( راشد مغل سے)
ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے عوامی فلاح و بہبود، صحت، تعلیم اور شہری سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف اداروں اور ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے مریم نواز ہیلتھ کلینک کالی مٹی اسپیشل ایجوکیشن سکول ہل ڈھولو اور باڑیاں بازار میں جاری بیوٹیفکیشن منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں ڈپٹی کمشنر مری نے مریم نواز ہیلتھ کلینک کالی مٹی کے دورے کے دوران مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی کے انتظامات، عملے کی حاضری اور سروس ڈیلیوری کا تفصیلی جائزہ لیا بعد ازاں آغا ظہیر عباس شیرازی نے اسپیشل ایجوکیشن سکول ہل ڈھولو مری کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خصوصی بچوں کو فراہم کی جانے والی تعلیمی تربیتی اور بحالی کی سہولیات کا جائزہ لیا اور مختلف کلاس رومز، تدریسی سرگرمیوں اور سکول کے دیگر شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا

