نوابشاہ (رپورٹ نفیس آرائیں)
ایس ایس پی شہید بینظیرآباد سمیر نور چنہ کے احکامات پر منشیات اور مضر صحت گٹکا مین پوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تعلقہ نوابشاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ سپلائرز کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق سنیپ چیکنگ کے دوران ایک مشکوک کرولا کار کو روک کر تلاشی لی گئی، جس سے ملزمان محمد شریف بروہی اور وقار احمد بروہی کے قبضے سے 75 پیکٹ گٹکا سپاری برآمد ہوئے۔ برآمد شدہ مال میں 65 پیکٹ زارا برانڈ جبکہ 10 پیکٹ زیڈ ایکس گٹکا سپاری شامل ہیں، جن کا مجموعی وزن 17 ہزار 150 گرام بتایا گیا ہے۔پولیس نے گٹکا سپاری سمیت استعمال ہونے والی کرولا کار بھی تحویل میں لے لی جبکہ ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایس ایس پی سمیر نور چنہ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو مضر صحت اشیاء فراہم کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

