(عاشر علی سے)
عظیم روحانی پیشوا حضرت پیر رفاقت حسین شاکر کے تیسرے عرس کی تقریبات 22 اور 23 جون کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوں گی۔
عرس مبارک کے سلسلہ میں 22 جون بروز پیر خصوصی محفلِ نعت، چراغاں اور دربار قادری کی تقریبات منعقد ہوں گی جن میں ملک بھر سے عقیدت مند شرکت کریں گے۔ جبکہ 23 جون بروز منگل محفلِ ذکر و نعت، ختمِ شریف، چادر پوشی اور محفلِ سماع کا اہتمام کیا جائے گا۔
تقریبات کی سرپرستی سجادہ نشین حضرت علامہ پیر اسرارمحی الدین گیلانی کریں گے۔ عرس مبارک میں ممتاز علمائے کرام، مشائخ عظام، نعت خواں حضرات اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔منتظمین کے مطابق عرس مبارک کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور زائرین کے لیے لنگر، رہائش اور سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے عاشقانِ رسول ﷺ سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے بزرگانِ دین کے فیوض و برکات سے مستفید ہوں۔آخر میں ملک پاکستان کی سلامتی، استحکام، اتحادِ امت مسلمہ اور عالم اسلام کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔۔


