خانیوال (اصغر علی جعفری نمائندہ بے نقاب نیوز)
6محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے خانیوال پولیس نے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے۔ڈی پی او محمد عابد نیڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کے ہمراہ 6 محرم الحرام کے موقع پر مرکزی امام بارگاہ حسینیہ بلاک نمبر 11 کا دورہ کیا۔ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے جلوس روٹس اور سکیورٹی و دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیاایس پی انویسٹیگیشن شاہد رشید، اے ڈی سی جی نعیم صادق چیمہ اور بلدیہ، ریسکیو1122 و دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔

