مورو (رپورٹ: محمد اسلم مغل)
مورو میں سندھ حکومت کی جانب سے محکمہ تعلیم میں اساتذہ اور عملے کی حاضری بائیو میٹرک
کرنے کے سلسلے میں راشد مورائی گورنمنٹ ہائی اسکول مورو ٹاؤن کیمپس کے ہیڈ ماسٹر، تعلیمی ماہر سائیں راشد مسعود عباسی کی میزبانی میں تعلقہ مورو کے 2650 پرائمری، سیکنڈری میل اور فی میل اساتذہ اور عملے کی بائیو میٹرک حاضری کراچی سے آئے آئی ٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹرز طارق تنیو اور پرویز تنیو کی نگرانی میں راشد مورائی گورنمنٹ ہائی اسکول مورو ٹاؤن کیمپس میں کی گئی ۔ جہاں اساتذہ اور عملے کی سہولت کے لیے 48 کلاس روم فراہم کر کے ان میں مکمل طور پر فرش، پانی، بجلی اور پنکھوں کا بہتر خاص انتظام کیا گیا۔ بغیر تکلیف کے آسانی سے تمام اساتذہ نے بائیو میٹرک کروا کر خوشی کا اظہار کیا اور لاجواب انتظام کرنے پر اساتذہ نے سائیں راشد مسعود عباسی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سائیں راشد مسعود عباسی ہی کہلانے کے قابل ہیں جنہوں نے اساتذہ کی بائیو میٹرک کا انتظام مورو والوں کے لیے اپنے اسکول میں کیا اور شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے تمام سہولتیں فراہم کیں۔ وہ اساتذہ کے حقیقی رہنما اور ہمدرد ہیں، ہمیں سائیں پر فخر ہے۔ خوشی کا اظہار کیا۔

