( بیورو چیف ٹھٹھہ کلیم اللہ چانڈیو )
محرم الحرام کے دوران مجالس میں طویل لوڈشیڈنگ اور بجلی کی خراب صورتحال کے خلاف شیعہ تنظیموں اور عزاداروں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹھٹھہ-بدین روڈ پر ٹینٹ لگا کر دھرنا دے دیا، جس کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت شدید متاثر رہی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے مقدس ایام میں مسلسل لوڈشیڈنگ کے باعث مجالس اور عزاداری کے اجتماعات میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عزاداروں کی سہولت اور مذہبی اجتماعات کے تقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
احتجاج کے شرکاء نے بتایا کہ ضلع کے مختلف علاقوں میں متعدد ٹرانسفارمر کئی روز سے خراب پڑے ہیں


