شیخوپورہ ( رپورٹ اسامہ طفیل )
پٹرولنگ پولیس خان پور کے انچارج فریاد احمد سب انسپکٹر کی ایمانداری کی شاندار مثال
، گمشدہ 3 لاکھ 31 ہزار روپے شہری کو واپس کر دیے،،رقم واپس ملنے پر شہری کا مرجھایا ہوا چہرہ خوشی سے کھل اٹھا شیخوپورہ خان پور پٹرولنگ پوسٹ کے انچارج سب انسپکٹر فریاد احمد نے فرض شناسی اور ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ،،، دوران گشت انہیں سڑک کنارے ایک شاپر ملا جس میں موبائل فون اور 3 لاکھ 31 ہزار روپے نقد رقم موجود تھی،،سب انسپکٹر فریاد احمد نے فوری طور پر رقم کے مالک کی تلاش شروع کی، رابطہ ہونے پر شہری کو پٹرولنگ پوسٹ خان پور بلایا گیا،،، مکمل تصدیق کے بعد رقم اور موبائل فون اصل مالک کے حوالے کر دیے گئے،،،شہری نے بتایا کہ یہ رقم اس نے اپنی بہن کے جہیز کے لیے جمع کی تھی،،،، اگر رقم واپس نہ ملتی تو اس کی فیملی کو بڑا نقصان اٹھانا پڑتا رقم واپس ملنے پر شہری نے سب انسپکٹر فریاد احمد اور ان کی ٹیم اور پٹرولنگ پولیس کا شکریہ ادا کیا،،،جبکہ ڈی ایس پی پٹرولنگ خدا داد تارڑ سمیت افسران نے بھی انچارج خان پور اور ان کی ٹیم کی ایمانداری اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے شاباش دی،،،ایمانداری اور عوامی خدمت کی ایسی مثالیں پولیس کے مثبت کردار کو اجاگر کرتی ہیں،،

